ریاض الصالحین — حدیث نمبر 153
باب: اعمال پر ہمیشگی اختیار کرنا
باب في المحافظة عَلَى الأعمال
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ﴾ [الحديد: ١٦]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الأِنْجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلاَّ ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا﴾ [الحديد: ٢٧]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَلا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنْكَاثًا﴾ [النحل: ٩٢]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ﴾ [الحجر: ٩٩].
وَأَمَّا الأَحاديث فمنها:
حديث عائشة: وَكَانَ أَحَبُّ الدِّين إِلَيْهِ مَا دَاوَمَ صَاحِبُهُ عَلَيهِ. وَقَدْ سَبَقَ في البَاب قَبْلَهُ.اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”کیا ایمان والوں کے لیے وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر اور جو حق نازل ہوا ہے اس کے لیے نرم ہو جائیں، اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں ان سے پہلے کتاب دی گئی تھی، پھر ان پر لمبی مدت گزر گئی تو ان کے دل سخت ہو گئے۔“ (سورۃ الحدید: 16)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور ہم نے ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا کی، اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں نرمی اور رحمت رکھ دی، اور رہبانیت (ترکِ دنیا) تو انہوں نے خود ایجاد کر لی تھی، ہم نے اسے ان پر فرض نہیں کیا تھا، مگر (انہوں نے) اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے (اسے اختیار کیا)، پھر انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی۔“ (سورۃ الحدید: 27)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور تم اس عورت کی طرح نہ ہو جاؤ جس نے اپنا سوت مضبوط کاتنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کر کے توڑ ڈالا۔“ (سورۃ النحل: 92)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کے پاس یقین (موت) آ جائے۔“ (سورۃ الحجر: 99)
اور جہاں تک احادیث کا تعلق ہے تو ان میں سے (ایک) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے: ”اور آپ ﷺ کو دین (کا) سب سے محبوب (عمل) وہ تھا جس پر کرنے والا ہمیشگی کرے۔“ اور یہ (حدیث) اس سے پہلے والے باب میں گزر چکی ہے۔ (حدیث نمبر 142)
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ نَامَ عَنْ حِزْبهِ مِنَ اللَّيلِ، أَوْ عَنْ شَيءٍ مِنْهُ، فَقَرَأَهُ مَا بَيْنَ صَلاةِ الفَجْرِ وَصَلاةِ الظُّهْرِ، كُتِبَ لَهُ كَأَنَّمَا قَرَأَهُ مِنَ اللَّيلِ». رواه مسلم.سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات کو اپنے وظیفے یا اس کے کچھ حصے (کو پورا کیے بغیر) سو گیا، پھر اسے فجر کی نماز اور ظہر کی نماز کے درمیان پڑھ لیا، تو اس کے لیے (یوں) لکھا جاتا ہے گویا اس نے اسے رات ہی کو پڑھا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو کوئی رات کو اپنے وظیفہ سے، یا اس کی کسی چیز سے سو جائے، پھر وہ اسے فجر سے لے کر ظہر تک کے درمیان پڑھ لے، تو اس کے لیے یہی لکھا جائے گا کہ گویا اس نے اسے رات ہی میں پڑھا ہے۔" [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1791]
اس طرح وہ رات کو ادا کیا گیا عمل ہی شمار ہو گا اور اس کا دوام برقرار رہے گا۔
عبدالرحمٰن بن عبدالقاری کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " جو شخص اپنا پورا وظیفہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھے بغیر سو جائے پھر اسے صبح اٹھ کر فجر اور ظہر کے درمیان میں پڑھ لے تو اسے اسی طرح لکھا جائے گا گویا اس نے اسے رات ہی کو پڑھا ہے۔" [سنن ابي داود/أبواب قيام الليل /حدیث: 1313]
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص اپنا پورا وظیفہ (ورد) یا اس کا کچھ حصہ چھوڑ کر سو جائے، اور اسے فجر و ظہر کے درمیان پڑھ لے، تو اس کو ایسا لکھا جائے گا گویا اس نے رات میں پڑھا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1343]
فوائد ومسائل: (1)
نماز تہجد میں قرآن مجید کی کوئی خاص مقدار تلاوت کرنے کا معمول بنا لینا درست ہے۔
(2)
تلاوت اور ذکر واذکار کےلئے کوئی وقت مکروہ نہیں۔
(3)
رات کے نوافل اور تلاوت کا ثواب زیادہ ہے لیکن مذکورہ صورت میں دن کے وقت بھی پورا ثواب ملے گا۔
گویا عذر شرعی عند اللہ معتبر ہے اور اس کی وجہ سے ہو جانے والی کوتاہی کالعدم متصور ہوگی-