شعب الایمان — حدیث نمبر 1278
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ السِّرَاجُ ، حَدَّثَنَا مُطَيَّنٌ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : أَصَابَ رَجُلًا حَاجَةٌ فَخَرَجَ إِلَى الْبَرِّيَّةِ ، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ : اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مَا نَعْجِنُ وَنَخْتَبِزُ ، فَقَالَ : فَجَاءَ الرَّجُلُ وَالْجَفْنَةُ مَلْأَى عَجِينًا ، وَفِي التَّنُّورِ خُبْزٌ وَشِوَاءٌ وَالرَّحَى تَطْحَنُ فَقَالَ : مِنْ أَيْنَ هَذَا ؟ فَقَالَتْ : مِنْ رِزْقِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، فَكَنَسَ مَا حَوْلَ الرَّحَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ تَرَكَهَا لَدَارَتْ أَوْ لَطَحَنَتْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَرُوِّينَا عَنِ الْمُقْرِئِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فِي هَذَا الْمَعْنَى وَهُوَ مَذْكُورٌ فِي كِتَابِ دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی کو تنگ دستی نے آ لیا تو وہ صحرا کی طرف نکل گیا۔ اس کی بیوی نے دعا کی: «اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مَا نَعْجِنُ وَنَخْتَبِزُ» ”اے اللہ! ہمیں وہ رزق عطا فرما جسے ہم گوندھیں اور پکائیں۔“ پھر جب وہ آدمی واپس آیا تو کیا دیکھتا ہے کہ پرات آٹے سے بھری ہوئی ہے، تنور میں روٹیاں اور بھنا ہوا گوشت ہے اور چکی خود بخود پیس رہی ہے۔ اس نے پوچھا: ”یہ کہاں سے آیا؟“ بیوی نے کہا: ”اللہ عزوجل کے رزق سے۔“ تو اس نے چکی کے اردگرد جھاڑو دے دیا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ اسے یوں ہی چھوڑ دیتا تو وہ قیامت تک گھومتی رہتی یا آٹا پیستی رہتی۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہمیں مقری کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی مفہوم کی روایت پہنچی ہے اور وہ (میری) کتاب دلائل النبوۃ میں مذکور ہے۔“
• أبو الحسن السراج هو محمد بن الحسن بن إسماعيل.
• مطين هو محمد بن عبد الله بن سليمان الحضرمي مر.
• أبو بكر بن عياش، الكوفي. تكلموا فيه، تغير بأخرة وهو صحيح الكتاب.