شعب الایمان — حدیث نمبر 1243

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔

الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء

حدیث نمبر: 1243
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَهْلٍ الْأُرْدُنِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا فَرْوَةَ الزَّاهِدَ ، يَقُولُ : قَالَ لِي رَجُلٌ فِي الْمَنَامِ : أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْمُتَوَكِّلِينَ هُمُ الْمُسْتَرِيحُونَ ؟ قُلْتُ : " رَحِمَكَ اللَّهُ مِمَّا ذَا ؟ .
قَالَ : مِنْ هُمُومِ الدُّنْيَا وَعُسْرِ الْحِسَابِ غَدًا ، قَالَ أَبُو فَرْوَةَ : " فَوَاللَّهِ مَا اكْتَرَثْتُ بَعْدَ ذَلِكَ بِإِبْطَاءِ رِزْقٍ ، وَلَا سُرْعَتِهِ وَذَلِكَ أَنَّ مَنْ أَجْمَعَ التَّوَكُّلَ عَلَيْهِ كَفَاهُ مَا هَمَّهُ وَسَاقَ الرِّزْقَ وَالْخَيْرَ إِلَيْهِ " ، وَقَدْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ) .
ترجمہ

ابوفروہ زاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”مجھ سے خواب میں ایک شخص نے کہا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ توکل کرنے والے ہی راحت پانے والے ہیں؟“ میں نے کہا: ”اللہ تم پر رحم فرمائے! کس چیز سے راحت پانے والے؟“
اس نے کہا: ”دنیا کے غموں سے اور کل (قیامت کے دن) حساب کی سختی سے۔“ ابوفروہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! اس کے بعد میں نے رزق کے دیر سے آنے یا جلد آنے کی کچھ پروا نہیں کی، کیونکہ جو شخص پوری طرح اللہ پر بھروسا کر لیتا ہے تو اللہ اس کی فکر کی بات میں اسے کافی ہو جاتا ہے اور رزق اور بھلائی اس کی طرف کھینچ لاتا ہے۔“ اور اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿اور جو اللہ پر بھروسا کرے تو وہ اسے کافی ہے، بے شک اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے﴾۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث عشر من شعب الايمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لامره تعالى في كل شيء / حدیث: 1243
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1304