شعب الایمان — حدیث نمبر 1127
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
أَخْبَرَنَا ابْنُ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ هُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ : " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَتَطَيَّرُ مِنْ شَيْءٍ وَكَانَ إِذَا بَعَثَ عَامِلًا أَوْ غُلَامًا سَأَلَ عَنِ اسْمِهِ ، فَإِنْ أَعْجَبَهُ اسْمُهُ فَرِحَ وَرُئِيَ بُشْرَى ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ ، وَإِنْ كَرِهَ اسْمَهُ رُئِيَ الْكَرَاهِيَةُ فِي وَجْهِهِ ، وَإِذَا دَخَلَ الْقَرْيَةَ سَأَلَ عَنِ اسْمِهَا فَإِنْ أَعْجَبَهُ اسْمُهَا فَرِحَ بِذَلِكَ ، وَرُئِيَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ ، وَإِنْ كَرِهَ ذَلِكَ رُئِيَ كَرَاهِيَةُ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ " .سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کسی چیز سے بدشگونی نہیں لیتے تھے، اور جب کوئی عامل یا غلام (خادم) روانہ فرماتے تو اس کا نام پوچھتے، پھر اگر اس کا نام آپ ﷺ کو اچھا لگتا تو خوش ہوتے اور اس کی خوشی آپ ﷺ کے چہرے پر دیکھی جاتی، اور اگر اس کا نام ناپسند ہوتا تو ناپسندیدگی آپ ﷺ کے چہرے پر دیکھی جاتی۔ اور جب آپ ﷺ کسی بستی میں داخل ہوتے تو اس کا نام پوچھتے، اگر اس کا نام آپ ﷺ کو اچھا لگتا تو اس سے خوش ہوتے اور یہ آپ ﷺ کے چہرے پر دیکھا جاتا، اور اگر ناپسند ہوتا تو اس کی ناپسندیدگی آپ ﷺ کے چہرے پر دیکھی جاتی۔
• أبو مسلم إبراهيم بن عبد الله هو الكجي.
• مسلم بن إبراهيم، الأزدي، الفراهيدي. ثقة. مر.
• هشام بن أبي عبد الله، الدستوائي. ثقة ثبت. مر أيضًا.
• ابن بريدة هو عبد الله.
تشریح، فوائد و مسائل
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز سے فال بد (بدشگونی) نہیں لیتے تھے اور جب آپ کسی عامل کو بھیجتے تو اس کا نام پوچھتے، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا نام پسند آتا تو اس سے خوش ہوتے اور خوشی آپ کے چہرے پر نظر آتی اور اگر وہ پسند نہ آتا تو یہ ناپسندیدگی آپ کے چہرے پر دکھائی پڑتی، اور جب کسی بستی میں داخل ہوتے تو اس کا نام پوچھتے اگر وہ نام اچھا لگتا تو اس سے خوش ہوتے اور یہ خوشی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر دکھائی پڑتی اور اگر وہ ناپسند ہوتا تو یہ ناپسندیدگی آپ کے چہرے پر دکھائی پڑتی۔ [سنن ابي داود/كتاب الكهانة والتطير /حدیث: 3920]
نام بچوں کہ ہوں یا شہروں کے ہمیشہ عمدہ الفاظ و معنی کے حامل ہونے ہو چا ہیں۔
نیز اپنی خدمت اور کام وغیرہ کے لیئے اچھے نام والے افراد کا اہتمام کرنا مستحب ہے۔