ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1676

باب: بدشگونی کی ممانعت

باب النهي عن التَّطَيُّرِ

حدیث نمبر: 1676
وعن بُريْدَةَ - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ لا يَتَطَيَّرُ. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ بدشگونی نہیں لیتے تھے۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1676
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 3920) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, قتادة عنعن, ولبعض الحديث شاهد عند الضياء في المختارة بلفظ ’’ كان يتفأل ولا يتطير ويعجبه الإسم الحسن ‘‘ (144/12 ح169) وھو حسن, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 140
تخریج حدیث أخرجه: أحمد 5/ 347، وأبو داود (3920).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 3920

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3920 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´بدشگونی اور فال بد لینے کا بیان۔`
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز سے فال بد (بدشگونی) نہیں لیتے تھے اور جب آپ کسی عامل کو بھیجتے تو اس کا نام پوچھتے، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا نام پسند آتا تو اس سے خوش ہوتے اور خوشی آپ کے چہرے پر نظر آتی اور اگر وہ پسند نہ آتا تو یہ ناپسندیدگی آپ کے چہرے پر دکھائی پڑتی، اور جب کسی بستی میں داخل ہوتے تو اس کا نام پوچھتے اگر وہ نام اچھا لگتا تو اس سے خوش ہوتے اور یہ خوشی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر دکھائی پڑتی اور اگر وہ ناپسند ہوتا تو یہ ناپسندیدگی آپ کے چہرے پر دکھائی پڑتی۔ [سنن ابي داود/كتاب الكهانة والتطير /حدیث: 3920]
فوائد ومسائل:
نام بچوں کہ ہوں یا شہروں کے ہمیشہ عمدہ الفاظ و معنی کے حامل ہونے ہو چا ہیں۔
نیز اپنی خدمت اور کام وغیرہ کے لیئے اچھے نام والے افراد کا اہتمام کرنا مستحب ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3920 سے ماخوذ ہے۔