شعب الایمان — حدیث نمبر 1122

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔

الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء

حدیث نمبر: 1122
(13) الثَّالِثَ عَشَرَ مِنْ شُعَبِ الْإِيمَانِ " وَهُوَ بَابُ التَّوَكُّلِ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَالتَّسْلِيمِ لَأَمْرِهِ تَعَالَى فِي كُلِّ شَيْءٍ "
قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : ( الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ) .
وَقَالَ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ) .
وَقَالَ : ( إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ) .
وَقَالَ : ( وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ) .
وَغَيْرَ ذَلِكَ مِنَ الْآيَاتِ الَّتِي ذَكَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهَا التَّوَكُّلَ .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : وَجُمْلَةُ التَّوَكُّلِ تَفْوِيضُ الْأَمْرِ إِلَى اللَّهِ جَلَّ ثَنَاؤُهُ وَالثِّقَةُ بِهِ .
وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْبَصَائِرِ فِي ذَلِكَ فَقَالَ قَائِلُونَ : التَّوَكُّلُ الصَّحِيحُ مَا كَانَ مِنْ قَطْعِ الْأَسْبَابِ فَإِذَا جَاءَ السَّبَبُ إِلَى الْمُرَادِ نَفَعَ التَّوَكُّلُ .
وَقَالَ آخَرُونَ : كُلُّ أَمْرٍ بَيَّنَ اللَّهُ لِعِبَادِهِ طَرِيقًا لِيَسْلُكُوهُ إِذَا عَرَضَ لَهُمْ فَالتَّوَكُّلُ إِنَّمَا يَقَعُ مِنْهُمْ فِي سُلُوكِ تِلْكِ السَّبِيلِ ، وَالتَّسَبُّبُ بِهِ إِلَى الْمُرَادِ ؛ فَإِنْ فَعَلُوا ذَلِكَ مُتَوَكِّلِينَ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي أَنْ يُنْجِحَ سَعْيَهُمْ وَيُبَلِّغَهُمْ مُرَادَهُمْ كَانُوا آتِينَ الْأَمْرَ مِنْ بَابِهِ ، وَمَنْ جَرَّدَ التَّوَكُّلَ عَنِ التَّسَبُّبِ لِمَا جَعَلَهُ اللَّهُ سَبَبًا فَلَمْ يَعْمَلْ لِمَا أَمَرَ بِهِ وَلَمْ يَأْتِ الْأَمْرَ مِنْ بَابِهِ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، فَقَالَ لَنَا : أَيُّكُمْ رَأَى الْكَوْكَبَ الَّذِي انْقَضَّ الْبَارِحَةَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : أَنَا ، قَالَ ثُمَّ قُلْتُ أَمَا إِنِّي لَمْ أَكُنْ فِي صَلَاةٍ وَلَكِنِّي لُدِغْتُ قَالَ : فَمَا فَعَلْتَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : اسْتَرْقَيْتُ قَالَ : وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ ؟ قُلْتُ : حَدِيثٌ حَدَّثَنَاهُ الشَّعْبِيُّ ، قَالَ : وَمَا يُحَدِّثُكُمُ الشَّعْبِيُّ ؟ قَالَ : قُلْتُ : حَدَّثَنَا عَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحُصَيْبِ أَنَّهُ قَالَ : لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَّةٍ .
قَالَ : فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ : قَدْ أَحْسَنَ مَنِ انْتَهَى إِلَى مَا سَمِعَ ، ثُمَّ قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ : حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأُمَمُ قَالَ : فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ مَعَهُ الرَّهْطُ ، وَالنَّبِيَّ مَعَهُ الرَّجُلُ وَالرَّجُلَانِ ، وَالنَّبِيَّ لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ ، إِذْ رُفِعَ لِي سَوَادٌ عَظِيمٌ فَقُلْتُ : هَذِهِ أُمَّتِي ؟ ، فَقِيلَ : هَذَا مُوسَى وَقَوْمُهُ ، وَلَكِنِ انْظُرْ إِلَى الْأُفُقِ قَالَ : فَنَظَرْتُ فَإِذَا سَوَادٌ عَظِيمٌ ، ثُمَّ قِيلَ : انْظُرْ إِلَى هَذَا الْجَانِبِ الْآخَرِ فَإِذَا سَوَادٌ عَظِيمٌ ، فَقِيلَ : هَذِهِ أُمَّتُكَ وَمَعَهُمْ سَبْعُونَ أَلْفًا ، يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ " .
ثُمَّ نَهَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ فَخَاضَ الْقَوْمُ فِي ذَلِكَ ، فَقَالُوا : مَنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ : لَعَلَّهُمُ الَّذِينَ صَحِبُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ وَقَالَ بَعْضُهُمْ : فَلَعَلَّهُمُ الَّذِينَ وُلِدُوا فِي الْإِسْلَامِ وَلَمْ يُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا قَطُّ ، وَذَكَرُوا أَشْيَاءَ فَخَرَجَ إِلَيْهِمِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " مَا هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ تَخُوضُونَ فِيهِ ؟ "
فَأَخْبَرُوهُ بِمَقَالَتِهِمْ فَقَالَ : " هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ " فَقَامَ عُكَّاشَةُ بْنُ مُحْصَنٍ الْأَسَدِيُّ فَقَالَ : أَنَا مِنْهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ فَقَالَ : " أَنْتَ مِنْهُمْ " ، ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ : أَنَا مِنْهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ : " سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ " .
أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ هُشَيْمٍ وَغَيْرِهِ .
وَفِي حَدِيثِ بُرَيْدَةَ رُخْصَةٌ فِي الِاسْتِرْقَاءِ ، وَقَدْ رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، وَمَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْفُوعًا قَوْلِهِ : " لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَّةٍ " .
وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَنَّهُمَا أَوْلَى بِالرُّقَى لَمَا فِيهِمَا مِنْ زِيَادَةِ الضَّرَرِ .
وَالْحُمَةُ سُمُّ ذَوَاتِ السُّمُومِ .
وَأَمَّا رِوَايَةُ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : " يُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ أَرَادَ بِهِمِ الْغَافِلِينَ عَنْ أَحْوَالِ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا مِنَ الْأَسْبَابِ الْمُعَدَّةِ لِدَفْعِ الْآفَاتِ وَالْعَوَارِضِ ، فَهُمْ لَا يَعْرِفُونَ الِاكْتِوَاءَ وَلَا الِاسْتِرْقَاءَ ، وَلَا يَعْرِفُونَ فِيمَا يَنُوبُهُمْ مَلْجَأً إِلَّا الدُّعَاءَ وَالِاعْتِصَامَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ .
وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُلْهُ " .
فَقِيلَ : مَعْنَاهُ الْبُلْهُ عَنْ شَهَوَاتِ الدُّنْيَا وَزِينَتِهَا وَالْحَبَائِلِ الَّتِي لِلشَّيْطَانِ فِيهَا . وَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ ) .
فَقِيلَ : أَرَادَ الْغَافِلَاتِ عَمَّا يُرْمَيْنَ بِهِ مِنَ الْفَحْشَاءِ لَا يَتَفَكَّرْنَ فِيهَا ، وَلَا يَخْطُرْنَ بِقُلُوبِهِنَّ ، وَلَا تَكُونُ مِنْ هِمَّتِهِنَّ فَكَذَلِكَ الَّذِينَ أَثْنَى عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْخَبَرِ هُمُ الْغَافِلُونَ عَنْ طِبِّ الْأَطِبَّاءِ وَرُقَى الرُّقَاةِ ، وَلَا يُحْسِنُونَ مِنْهَا شَيْئًا لَا الَّذِينَ يُحْسِنُونَ وَلَا يُسْتَعْمَلُونَ ثُمَّ احْتَجَّ بِمَا رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِي ذَلِكَ وَهُوَ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَوَى أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ مِنَ الشَّوْكَةِ
وَبَعَثَ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ طَبِيبًا فَقَطَعَ مِنْهُ عِرْقًا ثُمَّ كَوَاهُ عَلَيْهِ وَهَذَا يَدُلُّ عَلَى الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ : ثُمَّ قَدْ رُوِّينَا عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الشِّفَاءُ فِي ثَلَاثَةٍ : فِي شَرْطَةِ مُحْجِمٍ ، أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ ، أَوْ كَيَّةٍ بِنَارٍ ، وَأَنَا أَنْهَى أُمَّتِي عَنِ الْكَيِّ " .
وَهَذَا الْقَوْلُ صَدَرَ مِنْهُ بَعْدَ قِصَّةِ أَسْعَدِ بْنِ زُرَارَةَ ، وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ بَعْدَ قِصَّةِ أُبَيٍّ أَيْضًا وَأَرَادَ بِهَذَا النَّهْيِ - وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ - التَّنْزِيهُ ، فَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ بِعَيْنِهِ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ مِنْ أَدْوِيَتِكُمْ خَيْرٌ فَفِي شَرْطَةِ حَجَّامٍ ، أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ ، أَوْ لَدْغَةٍ بِنَارٍ ، وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَكْتَوِيَ " .
وَهَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ ذَلِكَ عَلَى غَيْرِ التَّحْرِيمِ .
وَرُوِّينَا عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّهُ قَالَ : " نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الْكَيِّ ، فَاكْتَوَيْنَا فَمَا أَفْلَحْنَا وَلَا أَنْجَحْنَا " .
وَفِي هَذَا مَا دَلَّ عَلَى أَنَّهُ عَلَى غَيْرِ التَّحْرِيمِ إِذْ لَوْ كَانَ عَلَى طَرِيقِ التَّحْرِيمِ لَمْ يَكْتَوِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ بَعْدَ عِلْمِهِ بِالنَّهْيِ غَيْرَ أَنَّهُ رَكِبَ الْمَكْرُوهَ فَفَارَقَهُ مَلَكٌ كَانَ يُسَلِّمُ عَلَيْهِ فَحَزِنَ عَلَى ذَلِكَ ، وَقَالَ هَذَا الْقَوْلَ : ثُمَّ قَدْ رُوِيَ أَنَّهُ عَادَ إِلَيْهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ، وَإِذَا كَانَ الْكَيُّ بِحُكْمِ هَذِهِ الْأَخْبَارِ مَكْرُوهًا فَارَقَ حُكْمُهُ حُكْمَ سَائِرِ الْأَسْبَابِ الَّتِي لَيْسَتْ فِيهَا كَرَاهِيَةٌ حِينَ اسْتَحَقَّ تَارِكُهُ الثَّنَاءَ الَّذِي قَدَّمْنَا ذِكْرَهُ .
وَأَمَّا الِاسْتِرْقَاءُ ، فَقَدُ رُوِّينَا الرُّخْصَةَ فِيهِ بِمَا يُعْلَمُ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ أَوْ ذِكْرِهِ مِنْ غَيْرِ كَرَاهِيَةٍ ؛ وَإِنَّمَا الْكَرَاهِيَةُ فِيمَا لَا نَعْلَمُ مِنْ لِسَانِ الْيَهُودِ وَغَيْرِهِمْ فَكَانَ التَّارِكُ لَمَّا كَانَ مَكْرُوهًا هُوَ الْمُسْتَحِقُّ لِهَذَا الثَّنَاءِ ، وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ . وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ هَذَا هُوَ الْمُرَادَ بِمَا رَوَى عَقَّارُ بْنُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اكْتَوَى أَوِ اسْتَرْقَى فَقَدْ بَرِئِ مِنَ التَّوَكُّلِ " .
ترجمہ

(13) شعبِ ایمان میں سے تیرھویں شعبہ، یعنی اللہ عز و جل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿(یہ وہ لوگ ہیں) جن سے لوگوں نے کہا کہ لوگوں نے تمہارے خلاف (لشکر) جمع کر لیے ہیں، پس ان سے ڈرو، تو اس بات نے ان کے ایمان میں اور اضافہ کر دیا اور انہوں نے کہا: ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے﴾
اور اس نے اپنے نبی ﷺ سے فرمایا: ﴿اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آ سکتا، اور اگر وہ تمہیں بے یار و مددگار چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے؟ اور مومنوں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسا کریں﴾
اور فرمایا: ﴿مومن تو وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل کانپ اٹھیں، اور جب ان پر اس کی آیات پڑھی جائیں تو وہ ان کے ایمان میں اضافہ کر دیں، اور وہ اپنے رب ہی پر توکل کرتے ہیں﴾
اور فرمایا: ﴿اور جو اللہ پر توکل کرے تو وہ اسے کافی ہے﴾
اور ان کے علاوہ دیگر آیات بھی ہیں جن میں اللہ عز و جل نے توکل کا ذکر فرمایا ہے۔
امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”توکل کا خلاصہ یہ ہے کہ معاملہ اللہ جل ثناؤہ کے سپرد کر دیا جائے اور اسی پر اعتماد رکھا جائے۔
اس بارے میں اہلِ بصیرت کا اختلاف ہے؛ کچھ لوگوں نے کہا: صحیح توکل وہ ہے جس میں اسباب کو ترک کر دیا جائے، پھر جب سبب مقصود تک پہنچا دے تو توکل نفع دیتا ہے۔
اور دوسروں نے کہا: ہر وہ معاملہ جس میں اللہ نے اپنے بندوں کے لیے، پیش آنے پر، چلنے کا کوئی راستہ بیان فرما دیا ہو، تو ان کا توکل اسی راستے پر چلنے اور اس کے ذریعے مقصود تک پہنچنے کے اسباب اختیار کرنے ہی میں ہوتا ہے؛ پس اگر وہ یہ کام اس حال میں کریں کہ اللہ عز و جل پر بھروسا رکھتے ہوں کہ وہ ان کی کوشش کو کامیاب کرے گا اور انہیں ان کے مقصد تک پہنچائے گا تو وہ معاملے میں اس کے (صحیح) دروازے سے آنے والے ہوں گے؛ اور جس نے توکل کو ان اسباب سے خالی کر دیا جنہیں اللہ نے سبب بنایا ہے، تو اس نے اس چیز پر عمل ہی نہ کیا جس کا اسے حکم دیا گیا تھا اور معاملے میں اس کے دروازے سے نہ آیا۔“
حصین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سعید بن جبیر رحمہ اللہ کے پاس تھا تو انہوں نے ہم سے پوچھا: ”تم میں سے کس نے گزشتہ رات ٹوٹنے والا ستارہ دیکھا تھا؟“ میں نے کہا: ”میں نے دیکھا تھا۔“ پھر میں نے کہا: ”سنیے! میں نماز میں نہیں تھا بلکہ مجھے (کسی زہریلے جانور نے) ڈنک مار دیا تھا۔“ انہوں نے پوچھا: ”پھر تم نے کیا کیا؟“ میں نے کہا: ”میں نے دم کروایا۔“ انہوں نے پوچھا: ”تمہیں اس پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ میں نے کہا: ”ایک حدیث جو ہمیں شعبی رحمہ اللہ نے بیان کی۔“ انہوں نے پوچھا: ”شعبی تم سے کیا بیان کرتے ہیں؟“ میں نے کہا: ”انہوں نے ہمیں سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ انہوں نے فرمایا: ”نظرِ بد یا زہریلے ڈنک کے سوا کسی چیز میں دم نہیں۔“
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جس نے سنی ہوئی بات پر اکتفا کیا اس نے اچھا کیا۔“ پھر سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے کہا: ”ہمیں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی ﷺ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھ پر امتیں پیش کی گئیں، تو میں نے کسی نبی کو دیکھا جس کے ساتھ ایک چھوٹی سی جماعت تھی، کسی نبی کے ساتھ ایک یا دو آدمی تھے، اور کسی نبی کے ساتھ کوئی بھی نہ تھا۔ اتنے میں میرے سامنے ایک بہت بڑی بھیڑ ظاہر کی گئی تو میں نے پوچھا: ’کیا یہ میری امت ہے؟‘ تو کہا گیا: ’یہ موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم ہے، لیکن آپ افق کی طرف دیکھیے۔‘ میں نے دیکھا تو وہاں ایک بہت بڑی بھیڑ تھی۔ پھر کہا گیا: ’اس دوسری جانب بھی دیکھیے۔‘ تو وہاں بھی ایک بہت بڑی بھیڑ تھی۔ پھر کہا گیا: ’یہ آپ کی امت ہے، اور ان میں ستر ہزار ایسے لوگ ہیں جو بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے۔‘“
پھر نبی ﷺ اٹھ کر (اپنے گھر) تشریف لے گئے تو لوگ اس بارے میں باتیں کرنے لگے اور کہنے لگے: ”یہ کون لوگ ہیں جو بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں جائیں گے؟“ تو ان میں سے بعض نے بعض سے کہا: ”شاید یہ وہ لوگ ہیں جنہیں نبی ﷺ کی صحبت نصیب ہوئی۔“ اور بعض نے کہا: ”شاید یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام میں پیدا ہوئے اور انہوں نے کبھی اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا۔“ اور انہوں نے کئی اور باتیں بھی ذکر کیں۔ پھر نبی ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”تم کس چیز میں گفتگو کر رہے تھے؟“
تو انہوں نے آپ ﷺ کو اپنی باتیں بتائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو نہ داغتے (داغ لگواتے) ہیں، نہ دم کرواتے ہیں، نہ بدشگونی لیتے ہیں، اور اپنے رب ہی پر بھروسا رکھتے ہیں۔“ اس پر سیدنا عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں ان میں سے ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم ان میں سے ہو۔“ پھر ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں بھی ان میں سے ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس بات میں عکاشہ تم سے سبقت لے گئے۔“
اسے امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ دونوں نے اپنی اپنی صحیح میں ہشیم وغیرہ کی روایت سے نقل کیا ہے۔
اور سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں دم کروانے کی رخصت ہے، اور اسے اسماعیل بن زکریا رحمہ اللہ اور مالک بن مغول رحمہ اللہ نے حصین رحمہ اللہ سے، انہوں نے شعبی رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نظرِ بد یا زہریلے ڈنک کے سوا کسی چیز میں دم نہیں۔“
اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ یہ دونوں (نظرِ بد اور زہریلا ڈنک) دم کے زیادہ حق دار ہیں، کیونکہ ان میں نقصان زیادہ ہوتا ہے۔
اور «الحُمَة» سے مراد زہریلے جانوروں کا زہر ہے۔
اور جہاں تک سعید بن جبیر رحمہ اللہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کا تعلق ہے
تو امام حلیمی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”یہ احتمال ہے کہ آپ ﷺ نے ان سے وہ لوگ مراد لیے ہوں جو دنیا کے احوال سے اور ان اسباب سے غافل ہیں جو آفات اور عوارض کو دور کرنے کے لیے مہیا کیے گئے ہیں؛ چنانچہ وہ نہ داغنا جانتے ہیں اور نہ دم کرانا، اور اپنے اوپر آنے والی کسی مصیبت میں دعا اور اللہ عزوجل سے وابستگی کے سوا کوئی جائے پناہ نہیں جانتے۔
اور نبی ﷺ سے مروی ہے: ‘اہلِ جنت میں اکثریت سیدھے سادے (بھولے بھالے) لوگوں کی ہے۔’
تو کہا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دنیا کی خواہشات اور اس کی زیب و زینت اور ان پھندوں سے بے خبر ہیں جو شیطان نے اس میں بچھا رکھے ہیں۔ اور اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿بے شک جو لوگ پاک دامن، بے خبر، مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں﴾۔
تو کہا گیا کہ ‘بے خبر’ سے مراد وہ عورتیں ہیں جو اس بے حیائی سے غافل ہیں جس کی ان پر تہمت لگائی جاتی ہے، وہ اس کے بارے میں سوچتی ہی نہیں، نہ وہ ان کے دلوں میں کبھی گزرتی ہے اور نہ ان کے ارادوں میں شامل ہوتی ہے۔ بالکل اسی طرح جن لوگوں کی رسول اللہ ﷺ نے اس خبر میں تعریف فرمائی ہے وہ طبیبوں کے علاج اور دم کرنے والوں کے دم سے غافل لوگ ہیں، اور ان میں سے کچھ بھی نہیں جانتے؛ یہ وہ لوگ نہیں جو جانتے ہیں مگر استعمال نہیں کرتے۔“ پھر انہوں نے اس بارے میں نبی ﷺ سے مروی روایت سے استدلال کیا کہ آپ ﷺ نے سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کو شوکہ کی بیماری کی وجہ سے داغا تھا
اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک طبیب بھیجا جس نے ان کی ایک رگ کاٹی، پھر اس پر داغ لگایا؛ اور یہ اس (داغنے) کی رخصت پر دلالت کرتا ہے۔
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: پھر ہم نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”شفا تین چیزوں میں ہے: پچھنے لگانے والے کے نشتر میں، یا شہد کے ایک گھونٹ میں، یا آگ سے داغنے میں، اور میں اپنی امت کو داغنے سے منع کرتا ہوں۔“
اور آپ ﷺ کا یہ فرمان سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے واقعے کے بعد صادر ہوا، اور یہ بھی مناسب معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کے واقعے کے بعد ہو، اور اس ممانعت سے مراد - واللہ تعالیٰ اعلم - تنزیہی ممانعت ہے (یعنی ناپسندیدگی، حرمت نہیں)؛ کیونکہ یہی حدیث بعینہٖ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہاری دواؤں میں کوئی خیر ہے تو پچھنے لگانے والے کے نشتر میں، یا شہد کے ایک گھونٹ میں، یا آگ کی ایک تپش (داغ) میں ہے، اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میں داغ لگواؤں۔“
اور یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ یہ ممانعت حرمت کے طور پر نہیں ہے۔
اور ہم نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں داغنے سے منع فرمایا تھا، پھر بھی ہم نے داغ لگوایا تو نہ ہم کامیاب ہوئے اور نہ ہمیں فلاح نصیب ہوئی۔“
اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ممانعت حرمت کے طور پر نہیں تھی، کیونکہ اگر یہ حرمت کے طور پر ہوتی تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ممانعت کا علم ہونے کے بعد داغ نہ لگواتے؛ البتہ انہوں نے ایک ناپسندیدہ کام کا ارتکاب کیا تو وہ فرشتہ ان سے جدا ہو گیا جو انہیں سلام کیا کرتا تھا، چنانچہ وہ اس پر غمگین ہوئے اور یہ بات کہی؛ پھر یہ بھی مروی ہے کہ وہ فرشتہ ان کی وفات سے پہلے ان کے پاس لوٹ آیا۔ اور جب ان روایات کے مطابق داغنا مکروہ ٹھہرا تو اس کا حکم ان باقی اسباب کے حکم سے مختلف ہو گیا جن میں کوئی کراہت نہیں، کیونکہ اس کو چھوڑنے والا اس تعریف کا مستحق ٹھہرا جو ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں۔
اور رہا دم کروانا تو ہم نے اس کی رخصت اس صورت میں روایت کی ہے جب وہ اللہ کی کتاب یا اس کے ذکر سے ہو جو معلوم ہو، اس میں کوئی کراہت نہیں؛ کراہت تو اس میں ہے جس کا ہمیں علم نہ ہو، جیسے یہودیوں وغیرہ کی زبان کے کلمات۔ تو جب وہ (دم) مکروہ تھا تو اسے چھوڑنے والا ہی اس تعریف کا مستحق ہوا، واللہ تعالیٰ اعلم۔ اور یہ بھی احتمال ہے کہ عقار بن مغیرہ بن شعبہ رحمہ اللہ نے اپنے والد سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے جو روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے داغ لگوایا یا دم کروایا وہ توکل سے بری ہو گیا“، اس سے بھی یہی مراد ہو۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث عشر من شعب الايمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لامره تعالى في كل شيء / حدیث: 1122
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1163
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 391) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5357، 5420، 5359، 3229، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 220، 4086، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3865، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2446، 2055، 2049، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3491، 3489، 3490، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2209، 2444، 2947، 14291، 19330، والطبراني فى (الكبير) برقم: 12241، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 3230، 3244، 3241، والبزار فى (مسنده) برقم: 2120، 2139، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 1234، 1472، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6431، 6430، 6081، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 8302، 8328، 7566، 8333، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 7851، 7850، والبزار فى (مسنده) برقم: 4918، 5758، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 3921، والبيهقي فى (معرفة السنن والآثار) برقم: 19345»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو بكر بن عبد الله هو محمد بن عبد الله بن محمد بن شيرويه، راوية "مسند" الحسن بن سفيان.
• زكريا بن يحيى بن صبيح بن راشد الواسطي المعروف بزحمويه (م ٢٥٣ هـ) ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ٢٥٣) وقال: يروي عن هشيم وخالد، حدثنا عنه شيوخنا: الحسن بن سفيان وغيره. وكان من المتقنين في الروايات.
• هشيم هو ابن بشير بن القاسم بن دينار السلمي. ثقة ثبت. مر.
• حصين هو ابن عبد الرحمن السلمي (ع) مر أيضًا.