شعب الایمان — حدیث نمبر 1121

باب: دعا کے بارے میں چند فصلوں کا ذکر جن کی معرفت ضروری ہے۔

ذكر فصول في الدعاء يحتاج إلى معرفتها

حدیث نمبر: 1121
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا سَيَّارُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ عَبْدَ اللَّهَ : " رَجُلٌ سَبْعِينَ سَنَةً فَكَانَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ : رَبِّ اجْزِنِي بِعَمَلِي ، رَبِّ اجْزِنِي بِعَمَلِي ، فَمَاتَ فَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَكَانَ فِيهَا سَبْعِينَ سَنَةً فَلَمَّا اسْتَكْمَلَهَا قِيلَ لَهُ : اخْرُجْ فَقَدِ اسْتَكْمَلْتَ عَمَلَكَ فَأُسْقِطَ فِي يَدَيْهِ فَجَعَلَ يَقُولُ : أَيُّ شَيْءٍ كَانَ أَوْثَقَ فِي الدُّنْيَا ؟ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا كَانَ أَوْثَقَ فِي الدُّنْيَا مِنْ دُعَاءِ اللَّهِ وَالتَّضَرُّعِ إِلَيْهِ فَجَعَلَ يَقُولُ : رَبِّ إِنِّي سَمِعْتُكَ - وَأَنَا فِي الدُّنْيَا - أَنْتَ تُقِيلُ الْعَثَرَاتِ ، فَأَقِلَ الْيَوْمَ عَثْرَتِي فَتُرِكَ فِيهَا " ، وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ
ترجمہ

ثابت (بنانی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ نے کہا: ”ایک آدمی ستر برس (دعا کرتا رہا) اور اپنی دعا میں کہا کرتا تھا: «رَبِّ اجْزِنِي بِعَمَلِي، رَبِّ اجْزِنِي بِعَمَلِي» ”اے میرے رب! مجھے میرے عمل کا بدلہ دے، اے میرے رب! مجھے میرے عمل کا بدلہ دے۔“ پھر وہ فوت ہوا تو جنت میں داخل کیا گیا اور ستر برس وہاں رہا۔ جب وہ مدت پوری ہو گئی تو اس سے کہا گیا: ”نکل جاؤ، تم نے اپنے عمل کا بدلہ پورا پا لیا۔“ یہ سن کر وہ سخت پشیمان اور حیران رہ گیا اور کہنے لگا: ”دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط سہارا کون سی چیز تھی؟“ تو اسے اللہ سے دعا کرنے اور اس کے حضور گڑگڑانے سے زیادہ مضبوط کوئی چیز نہ ملی۔ چنانچہ وہ کہنے لگا: «رَبِّ إِنِّي سَمِعْتُكَ وَأَنَا فِي الدُّنْيَا أَنْتَ تُقِيلُ الْعَثَرَاتِ، فَأَقِلِ الْيَوْمَ عَثْرَتِي» ”اے میرے رب! میں نے دنیا میں تجھ سے سنا تھا کہ تو لغزشوں سے درگزر فرماتا ہے، تو آج میری لغزش سے درگزر فرما دے۔“ تو اسے جنت ہی میں رہنے دیا گیا۔“ اور اللہ تعالیٰ ہی زیادہ جاننے والا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني عشر من شعب الايمان باب في الرجاء من الله تعالى / حدیث: 1121
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1162
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 389) . »