شعب الایمان — حدیث نمبر 1102

باب: دعا کے بارے میں چند فصلوں کا ذکر جن کی معرفت ضروری ہے۔

ذكر فصول في الدعاء يحتاج إلى معرفتها

حدیث نمبر: 1102
وَبِإِسْنَادِهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، قَالَ : " مَنْ يُكْثِرْ قَرْعَ الْبَابِ يُوشَكْ أَنْ يُفْتَحَ لَهُ ، وَمَنْ يُكْثِرَ الدُّعَاءَ يُوشَكْ أَنْ يُسْتَجَابَ لَهُ " .
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو شخص دروازہ بہت کھٹکھٹاتا ہے، قریب ہے کہ اس کے لیے دروازہ کھول دیا جائے، اور جو شخص بکثرت دعا کرتا ہے، قریب ہے کہ اس کی دعا قبول کر لی جائے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني عشر من شعب الايمان باب في الرجاء من الله تعالى / حدیث: 1102
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1142
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى (مصنفه) 10/ 442»