شعب الإيمان السابع والسبعون من شعب الايمان وهو باب في ان يحب الرجل لاخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه اماطة الاذى عن الطريق
شعب الایمان — حدیث نمبر 10730
باب: فصل: تنگ دست کو مہلت دینا اور اس سے درگزر کرنا، اور خوشحال کے ساتھ نرمی کرنا اور اس سے (کچھ) کم کر دینا۔
فصل في إنظار المعسر والتجاوز عنه ، والرفق بالموسر والوضع عنه
حدیث نمبر: 10730
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْإِمَامُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَوْزَجَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مِنَ الْخَيْرِ شَيْءٌ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ رَجُلًا مُوسِرًا يُخَالِطُ النَّاسَ ، فَيَقُولُ لِغِلْمَانِهِ : تَجَاوَزُوا عَنِ الْمُعْسِرِ ، فَقَالَ اللَّهُ لِمَلَائِكَتِهِ : فَنَحْنُ أَحَقُّ بِذَلِكَ فَتَجَاوَزُوا عَنْهُ " .ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص کا حساب لیا گیا تو اس کے پاس نیکی کی کوئی چیز نہ پائی گئی، سوائے اس کے کہ وہ مال دار آدمی تھا، لوگوں سے لین دین رکھتا تھا اور اپنے خادموں سے کہا کرتا تھا: ”تنگ دست سے درگزر کرو۔“ تو اللہ نے اپنے فرشتوں سے فرمایا: ”ہم اس بات کے زیادہ حق دار ہیں، لہٰذا اس سے درگزر کر دو۔“ “
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• شقيق هو ابن سلمة أبو وائل.
• شقيق هو ابن سلمة أبو وائل.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1561 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی کا محاسبہ کیا گیا، تو اس کے پاس کوئی نیکی نہ پائی گئی، سوائے اس کے کہ وہ لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہتا تھا اور مالدار تھا، اور اپنے نوکروں کو یہ ہدایت دیتا تھا کہ وہ تنگدست سے درگزر کریں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا، ہم درگزر کرنے کے اس سے زیادہ حقدار ہیں، اس سے درگزر کرو۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3997]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: لم يوجد له من الخير شئي: میں الخير سے مراد اعمال صالحہ ہیں، ایسے وہ ایمان دار تھا، کیونکہ ایمان کے بغیر معافی ممکن نہیں ہے اور نہ کوئی عمل اس کے بغیر نجات کا باعث بن سکتاہے، جیسا کے اگلی روایت میں آرہا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3997 سے ماخوذ ہے۔