حدیث نمبر: 10710
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ : رَأَى عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ ، فَعَجِبَ مِنْهُ ، فَقَالَ : تَاللَّهِ إِنْ رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ فِي خِدْرِهَا - أَوْ قَالَ جِلْدَ فَتَاةٍ فِي خِدْرِهَا - قَالَ : فَلُبِجَ بِهِ حَتَّى مَا يَرْفَعُ ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " هَلْ تَتَّهِمُونَ أَحَدًا ؟ " فَقَالُوا : لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِلَّا أَنَّ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ قَالَ : كَذَا وَكَذَا ، قَالَ : فَدَعَاهُ وَدَعَا عَامِرًا ، ثُمَّ قَالَ : " سُبْحَانَ اللَّهِ عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ إِذَا رَأَى مِنْهُ شَيْئًا يُعْجِبُهُ فَلْيَدْعُ لَهُ بِالْبَرَكَةِ " ثُمَّ أَمْرَهُ بِغَسْلِ وَجْهِهِ وَظَاهِرِ كَفَّيْهِ وَمِرْفَقَيْهِ ، وَغَسْلِ صَدْرِهِ وَدَخْلَةِ إِزَارِهِ وَرُكْبَتَيْهِ ، وَأَطْرَافِ قَدَمَيْهِ فِي الْإِنَاءِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَصُبَّ عَلَى رَأْسِهِ ، وَكَفَأَ الْإِنَاءَ مِنْ خَلْفِهِ ، حَسِبْتُهُ قَالَ : وَأَمَرَهُ فَحَسَا مِنْهُ حَسَوَاتٍ ، فَرَاحَ مَعَ الرَّاكْبِ .
فَقَالَ جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ : " مَا كُنَّا نَعُدُّ هَذَا جَفَاءً فَقَالَ : بَلْ هِيَ السُّنَّةُ .
ترجمہ

ابو امامہ بن سہل بن حنیف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو غسل کرتے ہوئے دیکھا تو انہیں ان کا بدن بہت اچھا لگا، چنانچہ کہا: ”اللہ کی قسم! آج جیسا (بدن) میں نے کبھی نہیں دیکھا، پردے میں رہنے والی کسی دوشیزہ کی کھال بھی ایسی نہیں ہوتی“ - یا یوں کہا: ”پردے میں رہنے والی کسی لڑکی کی کھال بھی (ایسی نہیں ہوتی)۔“ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ زمین پر گر پڑے اور سر بھی نہ اٹھا سکتے تھے۔ لوگوں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم کسی پر (اس کا) شبہ رکھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں، اے اللہ کے رسول! سوائے اس کے کہ عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے اس طرح اور اس طرح کہا تھا۔“ راوی کہتے ہیں: تو آپ ﷺ نے سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کو بلایا اور سیدنا عامر رضی اللہ عنہ کو بھی بلایا، پھر فرمایا: ”سبحان اللہ! تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو کیوں ہلاک کرتا ہے؟ جب وہ اس میں کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے اچھی لگے تو اس کے لیے برکت کی دعا کرے۔“ پھر آپ ﷺ نے (عامر رضی اللہ عنہ کو) حکم دیا کہ برتن میں اپنا چہرہ، ہاتھوں کی پشت، کہنیاں، سینہ، تہ بند کے اندر کا حصہ (جو تہ بند کے اندر جسم سے لگتا ہے)، گھٹنے اور دونوں قدموں کے کنارے - ان کے اوپر اور نیچے کے حصے - دھوئیں۔ پھر آپ ﷺ نے حکم دیا تو (وہ پانی) سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے سر پر ڈالا گیا اور برتن ان کے پیچھے سے انڈیلا گیا۔ (راوی کہتے ہیں:) میرا گمان ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے اس میں سے چند گھونٹ پیے، پھر وہ سواروں کے ساتھ چل دیے۔
جعفر بن برقان رحمہ اللہ نے کہا: ”ہم اسے (غسل کے اس طریقے کو) بے رخی و سختی نہیں سمجھتے تھے“ تو (زہری رحمہ اللہ نے) فرمایا: ”بلکہ یہی سنت ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والسبعون من شعب الايمان وهو باب في ان يحب الرجل لاخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه اماطة الاذى عن الطريق / حدیث: 10710
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 11223
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 3509) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح (سنن ابن ماجه 3509) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 516) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) 2/ 1610 رقم 3509، وابن ماجه فى (عمل اليوم والليلة) رقم 208، والطحاوي فى (مشكل الآثار) 4/ 75، 4/ 76، والطحاوي فى (الآداب) رقم 1024، والخرائطي فى (مكارم الأخلاق) ص 90، وابن حبان فى (صحيحه) 7/ 635، والطبراني فى (الكبير) 6/ 97 رقم 5576، 6/ 99 رقم 5579، 6/ 96 رقم 5575، 6/ 95 رقم 5573، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 9/ 352، ومالك 2/ 939، 2/ 938، والنسائي فى (عمل اليوم والليلة) رقم 209، رقم 210»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 3509

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3509 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نظر بد کا بیان۔`
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کا گزر سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ (ابوامامہ کے باپ) کے پاس ہوا، سہل رضی اللہ عنہ اس وقت نہا رہے تھے، عامر نے کہا: میں نے آج کے جیسا پہلے نہیں دیکھا، اور نہ پردہ میں رہنے والی کنواری لڑکی کا بدن ایسا دیکھا، سہل رضی اللہ عنہ یہ سن کر تھوڑی ہی دیر میں چکرا کر گر پڑے، تو انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، اور عرض کیا گیا کہ سہل کی خبر لیجئیے جو چکرا کر گر پڑے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: " تم لوگوں کا گمان کس پر ہے "؟ لوگوں نے عرض کیا کہ عامر بن ربیعہ پر، آپ صلی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3509]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اگر کوئی چیز اچھی لگے تو اس میں برکت کی دعا کرنی چاہیے۔
مثلاً اللہ تعالیٰ تجھے اس جانور میں برکت عطا فرمائے۔
یااللہ تیری قوت میں اور جمال میں برکت عطا فرمائے یا یوں کہے ﴿مَاشَاءَ اللہُ لَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللہِ﴾ (الکھف 18: 39)
 اس کی برکت سے نظر نہیں لگتی۔

(2)
نظر بد کا اثر دور کرنے کا یہ طریقہ بھی ہے۔
کہ جس کی نظر لگی ہو اور زیر مطالعہ حدیث میں مذکور طریقے کے مطابق کسی برتن میں اعضاء دھو کر وہ پانی کسی کو دے تاکہ مریض پر پیچھے کی طرف سے ڈال دیا جائے۔

(3)
تہبند کے اندر کے حصے سے کیا مراد ہے؟ اس میں اختلاف ہے۔
بعض نے کہا ہے اس سے مراد تہبند کا وہ کنارہ ہے۔
جو دوسرے کنارے کی وجہ سے چھپ جاتا ہے۔
اور اس کا وہ حصہ مراد ہے جو نیچے لٹکا ہوتاہے۔
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے تہبند کا کا دایاں سرا فرمایا ہے۔ (شرح صحیح مسلم از نووی: 14/ 172)
 بعض نے شرم گاہ اور بعض نے تہ بند وغیرہ باندھنے والا جسم کا حصہ مراد لیا ہے۔ (فتح الباري، الطب، 10/ 252)
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3509 سے ماخوذ ہے۔