شعب الإيمان السابع والسبعون من شعب الايمان وهو باب في ان يحب الرجل لاخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه اماطة الاذى عن الطريق
شعب الایمان — حدیث نمبر 10709
باب: فصل: نظرِ بد لگنا۔
فصل في إصابة العين
حدیث نمبر: 10709
فَصْلٌ فِي إِصَابَةِ الْعَيْنِ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَ -
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ عُثْمَانُ بْنُ حَامِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الْعَيْنُ حَقٌّ ، وَلَوْ كَانَ شَيْءٌ يَسْبِقُ الْقَدَرَ لَسَبَقَتْهُ الْعَيْنُ ، وَإِذَا اسْتُغْسِلْتُمْ فَاغْسِلُوا " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ الشَّاعِرِ وَغَيْرِهِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”نظر کا لگنا حق ہے، اور اگر کوئی چیز تقدیر سے آگے بڑھنے والی ہوتی تو نظر اس سے آگے بڑھ جاتی، اور جب تم سے (نظر لگانے والے کا) غسل مانگا جائے تو غسل دے دیا کرو۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح“ میں حجاج بن شاعر وغیرہ کے واسطے سے مسلم بن ابراہیم سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• وهيب هو ابن خالد بن عجلان الباهلي.
• وهيب هو ابن خالد بن عجلان الباهلي.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2062 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نظر بد کے حق ہونے اور اس کے لیے غسل کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اگر کوئی چیز تقدیر پر سبقت (پہل) کر سکتی تو اس پر نظر بد ضرور سبقت (پہل) کرتی، اور جب لوگ تم سے غسل کرائیں تو تم غسل کر لو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2062]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
زمانہ جاہلیت میں نظر بد کا ایک علاج یہ تھا کہ جس آدمی کی نظر لگنے کا اندیشہ ہوتا اس سے غسل کرواتے، اور اس پانی سے نظر لگنے والے کو غسل دیتے، نبی اکرم ﷺ نے اس عمل کو سند جواز عطا فرمایا، اور فرمایا کہ اگر کسی سے ایسے غسل کی طلب کی جائے تو وہ برا نہ مانے اور غسل کرکے غسل کیا ہوا پانی نظر بد لگنے والے کو دیدے۔
مگراس غسل کا طریقہ عام غسل سے سے قدرے مختلف ہے، تفصیل کے لیے ہماری کتاب ’’مسنون وظائف واذکاراورشافی طریقہ علاج‘‘ کا مطالعہ کریں۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2062 سے ماخوذ ہے۔