شعب الایمان — حدیث نمبر 10596
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنِي ابْنُ خُثَيْمٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ " - حَ ،
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ الْأَنْصَارِيَّةِ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ وَشِرَارِكُمْ ؟ " قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ : " خِيَارُكُمُ الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ، وَشِرَارُكُمُ الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ ، الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ " .
وَفِي رِوَايَةِ دَاوُدَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ ؟ " قَالُوا : بَلَى ، قَالَ : " خِيَارُكُمُ الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ ، أُخْبِرُكُمْ بِشِرَارِكُمْ ؟ " قَالُوا : بَلَى ، قَالَ : " شِرَارُكُمُ الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ ، الْمُفْسِدُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ " .سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو!“
سیدہ اسماء بنت یزید بن سکن انصاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین اور بدترین لوگوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں بہترین لوگ وہ ہیں کہ جب وہ نظر آئیں تو اللہ عزوجل یاد آ جائے، اور تم میں بدترین لوگ وہ ہیں جو چغلی کھاتے پھرتے ہیں، دوستوں کے درمیان جدائی ڈالتے ہیں اور بے قصور لوگوں کے لیے مشقت و پریشانی کے متلاشی رہتے ہیں۔“
اور داؤد رحمہ اللہ کی روایت میں یوں ہے: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”کیوں نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں بہترین لوگ وہ ہیں کہ جب وہ نظر آئیں تو اللہ یاد آ جائے۔ کیا میں تمہیں تمہارے بدترین لوگوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”کیوں نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں بدترین لوگ وہ ہیں جو چغلی کھاتے پھرتے ہیں، دوستوں کے درمیان فساد ڈالتے ہیں اور بے قصور لوگوں کے لیے مشقت و پریشانی کے متلاشی رہتے ہیں۔“
• داود العطّار هو ابن عبد الرحمن العطار أبو سليمان المكّي . ابن خثيم هو عبد الله بن عثمان بن خثيم.
• عبد الوهاب هو ابن نجدة الحوطي.
• ابن عياش هو إسماعيل.
• شهر بن حوشب هو الأشعري الشامي صدوق كثير الإرسال والأوهام.