سنن ابن ماجه
كتاب الزهد— کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ : مَنْ لاَ يُؤْبَهُ لَهُ باب: جس کی لوگ پرواہ نہ کریں اس کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ , عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ , أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ : " أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ ؟ " , قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ : " خِيَارُكُمُ الَّذِينَ إِذَا رُءُوا , ذُكِرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ " .
´اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” کیا میں تم کو یہ نہ بتا دوں کہ تم میں بہترین لوگ کون ہیں “ ؟ لوگوں نے عرض کیا : ضرور ، اللہ کے رسول ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سب سے اچھے وہ لوگ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ یاد آئے “ ۔
حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین افراد کی نشان دہی نہ کروں؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”کیوں نہیں اللہ کے رسول ﷺ!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے بہترین افراد وہ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ کی یاد آئے۔“