حدیث نمبر: 10592
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَلَا أُنَبِّئُكُمْ مَا الْعَضَةُ ؟ هِيَ النَّمِيمَةُ الْقَالَةُ بَيْنَ النَّاسِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ محمد ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں بتاؤں کہ ‹عَضَہ› کیا ہے؟ یہ چغلی ہے، یعنی لوگوں کے درمیان باتیں پھیلانا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے محمد بن بشار سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الاصلاح بين الناس / حدیث: 10592
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 11103
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 442) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) 7/ 86، والبخاري فى (الأدب المفرد) رقم 322، ومسلم فى (صحيحه) 1/ 110 رقم 169، والترمذي فى (جامعه) 4/ 375، وأحمد فى (مسنده) 5/ 389، 404، 5/ 392، 1/ 437، والحميدي فى (مسنده) 1/ 210، وابن أبي الدنيا فى (الصمت) رقم 273، وابن أبي الدنيا فى (الغيبة والنميمة) رقم 134، وابن خزيمة فى (التوحيد) رقم 560، وتمام فى (الفوائد) 1/ 15/ ألف، والقضاعي فى (مسند الشهاب) رقم 876، وابن منده فى (الإيمان) رقم 611، 613، 614، 615، رقم 612، والبغوي فى (شرح السنة) 13/ 147، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 10/ 247، وابن حبان فى (صحيحه) 7/ 508، والخرائطي فى (مساوئ الأخلاق) رقم 251، والطيالسي فى (مسنده) ص 56 رقم 421، والطبراني فى (الصغير) 1/ 203، والطبراني فى (الكبير) 3/ 186 رقم 3020، والطحاوي فى (مشكل الآثار) 3/ 138»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 1538 | صحيح مسلم: 2606
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد هو ابن جعفر غندر.
• أبو إسحاق هو السبيعي عمرو بن عبد الله الهمداني.
• أبو الأحوص هو الجشمي عوف بن مالك بن نضلة الكوفي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2606 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کیا میں تمھیں نہ بتاؤں کون سی چیز تعلق ختم کرنے والی اور انتہائی سنگین جھوٹ ہے؟ چغل خوری اور لوگوں کے درمیان لگائی بجھائی ہے،"اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"آدمی سچ بولتا ہے حتی کہ صدیق لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ بولتا رہتا ہے حتی کہ کذاب (بہت جھوٹا) لکھ دیا جا تا ہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6636]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
العضه: ٹکڑا، قطعہ، کیونکہ چغلی، لوگوں کو ایک دوسرے سے کاٹ دیتی ہے۔
العضه: جھوٹ، جادو، یہ بہت سنگین سخت حرام چیزالقالة بين الناس، لوگوں میں پھیل جانے والی بات۔
فوائد ومسائل: کسی کی ایسی بات دوسرے کو پہنچانا جو دوسرے آدمی کی بدگمانی اور ناراض کر کے باہمی تعلقات کو بگاڑ دے، انتہائی سنگین جرم اور گناہ عظیم ہے، کیونکہ اس سے باہمی بغض و عداوت اور مخالفت و منافرت جنم لیتی ہے، جبکہ شریعت تعلقات کی درستی و خوشگواری اور باہمی ہمدردی و خیرخواہی کے جذبات ابھارنا چاہتی ہے، علامہ زبیدی لنوعی نے لکھا ہے، اکسانے، بھڑکانے اور فساد ڈالنے کے لیے کسی کی بات کو پھیلانا نمیمہ ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6636 سے ماخوذ ہے۔