ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1538
باب: چغلی کی حرمت، اور چغلی یہ ہے کہ فساد ڈالنے کی غرض سے لوگوں کے درمیان بات پہنچائی جائے
باب تحريم النميمة وهي نقل الكلام بَيْنَ الناس عَلَى جهة الإفساد
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أَلاَ أُنَبِّئُكُمْ مَا العَضْهُ؟ هي النَّمَيمَةُ؛ القَالَةُ بَيْنَ النَّاسِ». رواه مسلم. «العَضْهُ»: بفتح العين المهملة، وإسكان الضاد المعجمة، وبالهاء عَلَى وزن الوجهِ، ورُوِي «العِضةُ» بكسر العين وفتح الضاد المعجمة عَلَى وزن العِدَة، وهي: الكذب والبُهتان، وعلى الرِّواية الأولى: العَضْهُ مصدرٌ يقال: عَضَهَهُ عَضهًا، أيْ: رماهُ بالعَضْهِ.سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ «العَضْهُ» کیا ہے؟ وہ چغلی ہے، یعنی لوگوں کے درمیان (فساد ڈالنے والی) باتیں پھیلانا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«العَضْهُ»: عین مہملہ کے فتحہ، ضاد معجمہ کے سکون اور ہا کے ساتھ، «الوَجْه» کے وزن پر ہے۔ اور «العِضَةُ» بھی روایت کیا گیا ہے، عین کے کسرہ اور ضاد معجمہ کے فتحہ کے ساتھ، «العِدَة» کے وزن پر، اور اس کا معنی ہے: جھوٹ اور بہتان۔ اور پہلی روایت کے مطابق «العَضْهُ» مصدر ہے، کہا جاتا ہے: «عَضَهَهُ عَضْهًا» یعنی اس پر «عَضْه» (بہتان) لگایا۔