شعب الایمان — حدیث نمبر 10552
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى وَغَيْرُهُمَا قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ وَهْبَ بْنَ كَيْسَانَ أَخْبَرَهُ - وَقَدْ كَانَ وَهْبٌ أَدْرَكَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَأَى رَاعِيًا وَغَنَمًا فِي مَكَانٍ قَبِيحٍ وَقَدْ رَأَى مَكَانَهُ هُوَ أَمْثَلَ مِنْهُ ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ : وَيْحَكَ يَا رَاعِي حَوِّلْهَا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " كُلُّ رَاعٍ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ " .وہب بن کیسان رحمہ اللہ، جنہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کا زمانہ پایا تھا، بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک چرواہے کو دیکھا کہ وہ اپنی بکریوں کو ایک بُری جگہ میں لیے ہوئے ہے، حالانکہ انہوں نے دیکھا کہ اس کے قریب ہی اس سے بہتر جگہ موجود ہے۔ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا: ”ارے بھائی چرواہے! ان بکریوں کو (یہاں سے) ہٹا لے جا، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر نگہبان اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے۔“““
• عثمان بن صالح بن صفوان السهمي مولاهم أبو يحيى البصري، صدوق، من كبار العاشرة (خ س ق).