شعب الایمان — حدیث نمبر 10528
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
أَخْبَرَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ خُرْزَاذَ الْكَازَرُونِيُّ بِالْأَهْوَازِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ شَرِيكِ بْنِ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، قَالَ : كَانَ دَاوُدُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَقُولُ : كُنْ لِلْيَتِيمِ كَالْأَبِ الرَّحِيمِ ، وَاعْلَمْ أَنَّكَ كَمَا تَزْرَعُ كَذَلِكَ تَحْصُدُ ، وَأَنَّ الْمَرْأَةَ الصَّالِحَةَ لِبَعْلِهَا كَالْمَلِكِ الْمُتَوَّجِ بِالتَّاجِ الْمُخَوَّصِ بِالذَّهَبِ ، وَاعْلَمْ أَنَّ الْمَرْأَةَ السُّوءَ لِبَعْلِهَا كَالْحِمْلِ الثَّقِيلِ عَلَى ظَهْرِ الشَّيْخِ الضَّعِيفِ ، وَاعْلَمْ أَنَّ خُطْبَةَ الْأَحْمَقِ فِي نَادِي الْقَوْمِ كَالْمُغَنِّي عِنْدَ رَأْسِ الْمَيِّتِ ، وَنَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ صَاحِبٍ إِذَا ذَكَرَتْ لَمْ يُعِنْكَ ، وَإِذَا نَسِيتَ لَمْ يَذْكُرْكَ ، وَمَا أَقْبَحَ الْفَقْرَ بَعْدَ الْغِنَى ، وَأَقْبَحُ مِنْ ذَلِكَ الضَّلَالَةُ بَعْدَ الْهُدَى .عبدالرحمن بن ابزیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ داؤد علیہ السلام فرمایا کرتے تھے: ”یتیم کے لیے شفیق باپ کی طرح بن جاؤ، اور جان لو کہ جیسا بوؤ گے ویسا ہی کاٹو گے، اور نیک بیوی اپنے شوہر کے لیے اس بادشاہ کی طرح ہے جسے سونے کے بنے ہوئے (پتیوں کی شکل والے) تاج سے آراستہ کیا گیا ہو، اور جان لو کہ بری بیوی اپنے شوہر کے لیے اس بھاری بوجھ کی طرح ہے جو کسی کمزور بوڑھے کی پیٹھ پر لدا ہو، اور جان لو کہ احمق کا لوگوں کی مجلس میں خطبہ دینا ایسے ہے جیسے کوئی گانے والا میت کے سرہانے گائے، اور ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ایسے ساتھی سے کہ جب تم (کوئی بات) یاد کرو تو وہ تمہاری مدد نہ کرے اور جب تم بھول جاؤ تو وہ تمہیں یاد نہ دلائے، اور مال داری کے بعد فقر و محتاجی کتنی بری ہے، اور اس سے بھی بری ہدایت کے بعد گمراہی ہے۔“
• أحمد بن محمود بن زكريا بن خرزاذ أبو بكر القاضي الأهوازي الكازروني القاضي (م ٣٥٠ هـ). قال الخطيب: وكان ثقة. راجع "تاريخ بغداد" (٥/ ١٥٧ - ١٥٨).
• زهير هو ابن حرب.
• أبو إسحاق هو السبيعي الهمداني.
• عبد الرحمن بن أبزى الخزاعي مولاهم. صحابي صغير وكان في عهد عمر رجلًا وكان على خراسان لعلي (ع).