شعب الایمان — حدیث نمبر 10527
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : " خَيْرُ بُيُوتِكُمْ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ مُكْرَمٌ " .
تَفَرَّدَ بِهِ الْحُنَيْنِيُّ عَنْ مَالِكٍ .سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے گھروں میں بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور اس کی عزت و تکریم کی جاتی ہو۔“ (امام مالک رحمہ اللہ سے حنینی رحمہ اللہ نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مثل روایت ذکر کی ہے، مگر انہوں نے «أَحَبُّ بُيُوتِكُمْ» کی جگہ «خَيْرُ بُيُوتِكُمْ» کے الفاظ کہے ہیں۔)
(مصنف کہتے ہیں:) امام مالک رحمہ اللہ سے اس روایت کو بیان کرنے میں حنینی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔