شعب الایمان — حدیث نمبر 10508
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ وَأَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالُوا : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، أَنَّ زِيَادَ بْنَ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَهُ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعَتْهُ يُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ : جَاءَتْنِي مِسْكِينَةٌ تَحْمِلُ ابْنَتَيْنِ لَهَا ، فَأَطْعَمْتُهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ ، فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا تَمْرَةً ، وَدَفَعَتْ إِلَى فِيهَا تَمْرَةً ، لِتَأْكُلَهَا فَاسْتَطْعَمَتْهَا ابْنَتَاهَا فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ الَّتِي كَانَتْ تُرِيدُ أَنْ تَأْكُلَهَا بَيْنَهُمَا فَأَعْجَبَتْنِي فَذَكَرْتُ الَّذِي صَنَعَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ أَوْجَبَ لَهَا بِهَا الْجَنَّةَ أَوْ أَعْتَقَهَا بِهَا مِنَ النَّارِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَيْبَةَ .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میرے پاس ایک مسکین عورت اپنی دو بیٹیوں کو اٹھائے ہوئے آئی، میں نے اسے تین کھجوریں کھانے کو دیں۔ اس نے ان دونوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور دی اور ایک کھجور اپنے منہ کی طرف بڑھائی تاکہ خود کھا لے، تو اس کی دونوں بیٹیوں نے اس سے (وہ بھی) کھانے کو مانگا، چنانچہ اس نے وہ کھجور جو خود کھانا چاہتی تھی اس کے دو ٹکڑے کر کے ان دونوں میں بانٹ دی۔ اس کی یہ بات مجھے بہت اچھی لگی، تو میں نے اس کے اس عمل کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے اس کے اس عمل کی وجہ سے اس کے لیے جنت واجب کر دی ہے“ یا فرمایا: ”اس کے سبب اسے آگ سے آزاد کر دیا ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے قتیبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• ابن الهاد هو يزيد بن عبد الله.