شعب الایمان — حدیث نمبر 10505

باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔

الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير

حدیث نمبر: 10505
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَنَّامِ بْنِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ ، عَنِ الْبَهِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : عَثَرَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ بِعَتَبَةِ الْبَابِ فَانْشَجَّ فِي وَجْهِهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمِيطِي عَنْهُ الْأَذَى " فَكَأَنِّي تَقَذَّرْتُهُ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُصُّهُ وَيَمُجُّهُ ، وَيَقُولُ : " لَوْ كَانَ أُسَامَةُ جَارِيَةً لَحَلَّيْتُهُ وَكَسَوْتُهُ حَتَّى أُنَفِّقَهَ " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما دروازے کی چوکھٹ سے ٹھوکر کھا کر گر پڑے اور ان کا چہرہ زخمی ہو گیا، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس سے گندگی (خون وغیرہ) صاف کر دو۔“ مجھے گویا اس سے گھن محسوس ہوئی، تو نبی ﷺ خود (زخم کا خون) چوسنے اور پھینکنے لگے، اور فرما رہے تھے: ”اگر اسامہ لڑکی ہوتا تو میں اسے زیور پہناتا اور کپڑے پہناتا، یہاں تک کہ اس کی خوب آراستگی کرتا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والسبعون من شعب الايمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير / حدیث: 10505
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 11017
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 1976) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, شريك عنعن, وتابعه مجالد وھو ضعيف, وفي سماع البهي من عائشة رضي اﷲ عنها كلام وللحديث شاهد مرسل عند ابن سعد (62/4), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 449 (سنن ابن ماجه 1976) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن في المتابعة
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن في المتابعة (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 379) . »
«أخرجه ابن كثير فى (تفسيره) 4/ 64، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 12/ 139، وابن ماجه فى (سننه) رقم 1976»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 1976
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الله بن غنام هو عبيد بن غنام بن حفص بن غياث.
• شريك هو ابن عبد الله النخعي.
• البهي هو عبد الله البهي مولى مصعب بن الزبير أبو محمد ويقال اسم أبيه يسار. صدوق يخطئ، من الثالثة (بخ م- ٤). وفي سماعه عن عائشة اختلاف، قال العلائي: سئل أحمد بن حنبل هل سمع من عائشة؟ قال: ما أرى في هذا شيئًا، إنما يروي عن عروة وقال في حديث زائدة عن السدي عن البهي قال حدثتني عائشة كان عبد الرحمن يعني ابن مهدي قد سمعه من زائدة فكان يدع فيه حدثتني عائشة وينكر، ثم قال العلائي: أخرج مسلم لعبد الله البهي عن عائشة رضي الله عنها حديثا وكان ذلك على قاعدته. راجع "جامع التحصيل" (ص ٢٦٦) "المراسيل" (ص ١١٠) و"التهذيب" (٦/ ٨٩).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1976 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نکاح کرانے کے لیے سفارش کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اسامہ رضی اللہ عنہ دروازہ کی چوکھٹ پر گر پڑے، جس سے ان کے چہرے پہ زخم ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: " ان سے خون صاف کرو "، میں نے اسے ناپسند کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے زخم سے خون نچوڑنے اور ان کے منہ سے صاف کرنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اگر اسامہ لڑکی ہوتا تو میں اسے زیورات اور کپڑوں سے اس طرح سنوارتا کہ اس کا چرچا ہونے لگتا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1976]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے دیگر شواہد کی بناپر حسن اور صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 42/ 7، 8 والصحیحة، رقم: 1019، وسنن ابن ماجة، بتحقیق الدکتور بشار عواد، حدیث: 1972)
بنابریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اور قابل حجت ہے۔

(2)
بچوں سے پیار محبت کا سلوک کرنا چاہیے۔

(3)
اگر بچوں کو کوئی تکلیف ہو یاچوٹ لگ جائے تو انہیں ڈانٹنے کے بجائے تسلی دینا اور بہلانا چاہیے۔

(3)
بچیوں کو زیور اور عمدہ کپڑے پہنانا جائز ہے لیکن اس کی بہت زیادہ عادت نہیں ڈالنی چاہیے تاکہ سادگی کی طرف میلان رہے، البتہ شادی بیاہ یا عید وغیرہ کے موقع پر بہتر لباس پہننے اور مناسب حد تک زیب و زینت میں کوئی حرج نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1976 سے ماخوذ ہے۔