شعب الایمان — حدیث نمبر 10504
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ الْمَرْوَزِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ أَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَمْشِيَانِ وَيَعْثُرَانِ ، فَلَمَّا رَآهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ إِلَيْهِمَا وَأَخَذَهُمَا ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ ، وَاحِدٌ مِنْ ذَا الشِّقِّ ، وَوَاحِدٌ مِنْ ذَا الشِّقِّ ، ثُمَّ صَعِدَا الْمِنْبَرَ فَقَالَ : " صَدَقَ اللَّهُ " فَقَالَ : ( إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ) إِنِّي لَمَّا رَأَيْتُ هَذَيْنِ الْغُلَامَيْنِ يَمْشِيَانِ لَمْ أَصْبِرْ أَنْ قَطَعْتُ كَلَامِي وَنَزَلَتْ إِلَيْهِمَا " .سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اتنے میں سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما آ گئے، ان دونوں نے سرخ قمیصیں پہن رکھی تھیں، وہ چلتے تھے اور (چھوٹے ہونے کی وجہ سے) لڑکھڑا لڑکھڑا جاتے تھے۔ جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں دیکھا تو منبر سے اتر کر ان کے پاس گئے اور انہیں اٹھا لیا، پھر منبر پر چڑھے، ایک کو ایک طرف اور دوسرے کو دوسری طرف بٹھا لیا، (یا وہ دونوں منبر پر چڑھ گئے)، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے سچ فرمایا:“ ﴿إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ﴾ ”(تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو بس آزمائش ہیں)۔ میں نے جب ان دونوں بچوں کو چلتے دیکھا تو مجھ سے صبر نہ ہو سکا، چنانچہ میں نے اپنی بات کاٹ دی اور ان کے پاس اتر گیا۔“
• أحمد بن عبد الجبار هو العطاردي ضعيف.