شعب الایمان — حدیث نمبر 10500
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقُطَيْعِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَرْحَمَ بِالْعِيَالِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : كَانَ إِبْرَاهِيمُ مُسْتَرْضِعًا لَهُ فِي عَوَالِي الْمَدِينَةِ ، فَكَانَ يَنْطَلِقُ وَنَحْنُ مَعَهُ ، فَيَدْخُلُ الْبَيْتَ ، وَإِنَّهُ لَيُدَّخَنُ وَكَانَ ظِئْرَهُ قَيْنًا فَيَأْخُذُهُ فَيُقَبِّلُهُ ، ثُمَّ يَرْجِعُ ، قَالَ عَمْرٌو : فَلَمَّا تُوُفِّيَ إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ إِبْرَاهِيمَ ابْنِي ، وَإِنَّهُ مَاتَ فِي الثُّدِيَّ وَإِنَّ لَهُ لَظِئْرَيْنِ يُكْمِلَانِ رَضَاعَهُ فِي الْجَنَّةِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرٍ وَغَيْرِهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُلَيَّةَ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے اہل و عیال پر رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر شفقت کرنے والا کسی کو نہیں دیکھا۔“ انہوں نے کہا: سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو مدینہ کے بالائی علاقے (عوالی) میں دودھ پلوانے کے لیے رکھا گیا تھا، رسول اللہ ﷺ وہاں تشریف لے جاتے اور ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ ہوتے، آپ ﷺ اس گھر میں داخل ہوتے تو وہ دھوئیں سے بھرا ہوتا، کیونکہ ان کے رضاعی والد لوہار تھے، آپ ﷺ بچے کو اٹھاتے، اسے چومتے، پھر واپس لوٹ آتے۔ عمرو (بن سعید) رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک ابراہیم میرا بیٹا ہے، اور وہ دودھ پینے کی عمر میں فوت ہوا ہے، اور اس کے لیے جنت میں دو دودھ پلانے والیاں ہیں جو اس کی مدتِ رضاعت پوری کریں گی۔“
(میں مصنف کہتا ہوں کہ) اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں زہیر اور دوسرے راویوں کے واسطے سے امام اسماعیل بن علیہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• إسماعيل هو ابن إبراهيم بن مقسم الأسدي المعروف بابن علية.
• أيوب هو ابن أبي تميمة السختياني.
• عمرو بن سعيد هو ابن العاص بن سعيد بن العاص بن أمية القرفي الأموي الأشدق. تابعي، وهم من زعم أن له صحبة، من الثالثة (م مد ت س ق).