شعب الایمان — حدیث نمبر 10499
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ : كَانَ سَلْمَانُ يَعْمَلُ الْمَكَاتِلَ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " يَا سَلْمَانُ أَلَا أَعْمَلُ مَعَكَ ؟ " قَالَ : بَلَى ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ، قَالَ : فَعَمِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَلًا لَيْسَ مِثْلَ عَمَلِ سَلْمَانَ ، قَالَ : فَكَانَ سَلْمَانُ يَأْتُونَهُ فَيَسْأَلُونَهُ عَنْ عَمَلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَشْتَرُونَهُ .
قَالَ شَيْخُنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ : غَرِيبُ الْإِسْنَادِ وَالْمَتْنِ وَفِيهِ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْتَبَرِّكَ بِصَنْعَتِهِ لَيْسَ عَلَيْهِ جُنَاحٌ بِأَنْ يَشْتَرِيَ بِأَكْثَرَ مِنْ ثَمَنِهِ .یعقوب بن زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ ٹوکریاں بنا رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ تشریف فرما ہوئے اور فرمایا: ”اے سلمان! کیا میں تمہارے ساتھ کام نہ کروں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، میرے ماں باپ آپ پر قربان!“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ایسا کام کیا جو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے کام جیسا نہ تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر لوگ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس آتے، ان سے رسول اللہ ﷺ کے کیے ہوئے کام کے بارے میں پوچھتے اور اسے خرید لیتے۔
ہمارے شیخ ابو عبداللہ رحمہ اللہ نے کہا: ”یہ روایت سند اور متن دونوں اعتبار سے غریب ہے، اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ کسی کی بنائی ہوئی چیز سے برکت حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں، اس طرح کہ اسے اس کی قیمت سے زیادہ دے کر خریدا جائے۔“
• موسى بن عبيدة الربذي هو ابن نشيط أبو عبد العزيز المدني ضعيف.
• يعقوب بن زيد هو ابن طلحة التيمي أبو يوسف المدني قاضي المدينة. صدوق، من الخامسة (بخ سي). لم أقف على هذا الحديث عند غير المؤلف.