شعب الایمان — حدیث نمبر 1047

باب: فصل: جس طرح خوف صرف اللہ عزوجل ہی سے ہونا چاہیے، اسی طرح امید بھی صرف اسی سے ہونی چاہیے۔

فصل وكما لا ينبغي أن يكون الخوف إلا من الله عز وجل كذلك لا ينبغي أن يكون الرجاء إلا منه

حدیث نمبر: 1047
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَمَّا أُلْقِيَ إِبْرَاهِيمُ فِي النَّارِ قَالَ : حَسْبِيَ اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ " ، قَالَ : " وَكَذَلِكَ قَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " حِينَ قَالُوا : ( إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ) .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”جب ابراہیم کو آگ میں ڈالا گیا تو انہوں نے کہا: «حَسْبِيَ اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ» ”مجھے اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔“ اور اسی طرح محمد ﷺ نے بھی اس وقت یہی کلمات کہے جب لوگوں نے ان سے کہا: ﴿بے شک لوگوں نے تمہارے خلاف (لشکر) جمع کر لیے ہیں، لہٰذا ان سے ڈرو، تو اس بات نے ان کے ایمان میں اور اضافہ کر دیا اور انہوں نے کہا: ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے﴾۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے احمد بن یونس رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني عشر من شعب الايمان باب في الرجاء من الله تعالى / حدیث: 1047
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1081
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف لأجل أحمد بن عبد الجبار وهو العطاردي. أبو حصين (بفتح أوله) هو عثمان بن عاصم بن حصين الأسدي (م ١٢٧ هـ). ثقة ثبت سنّي. ربما دلّس. من الرابعة (ع)
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف لأجل أحمد بن عبد الجبار وهو العطاردي. أبو حصين (بفتح أوله) هو عثمان بن عاصم بن حصين الأسدي (م ١٢٧ هـ). ثقة ثبت سنّي. ربما دلّس. من الرابعة (ع) (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 354) . »
«أخرجه النسائي فى (عمل اليوم والليلة) رقم 603، والبيهقي فى (الأسماء والصفات) ص 109»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 4563 | رياض الصالحين: 76

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 4563 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
4563. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ کو جب آگ میں ڈالا گیا تو انہوں نے کہا: ﴿حَسْبُنَا اللَّـهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾ اور محمد ﷺ نے یہ کلمہ اس وقت کہا جب منافقین نے افواہ پھیلائی کہ "لوگوں نے آپ سے لڑنے کے لیے بہت بڑا لشکر تیار کر رکھا ہے، لہذا ان سے ڈرو۔" یہ خبر سن کر صحابہ کرام ؓ کا ایمان بڑھ گیا اور انہوں نے بھی یہی کہا: ''ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:4563]
حدیث حاشیہ:
1۔
حافظ ابن حجرؒ نے ابن اسحاق کے حوالے سے اس واقعے کو ذرا تفصیل سے بیان کیا ہے کہ ابو سفیان جب قریش کو لے جنگ احد سے واپس ہوا تو اسے معبد خزاعی ملا اس نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک بہت بڑے لشکر کے ساتھ دیکھا ہے جو لوگ جنگ احد سے پیچھے رہ جانے کی بنا پر شرمندہ تھے وہ بھی آپ کے ساتھ جمع ہو چکے اس بات نے ابو سفیان اور اس کے ساتھیوں کو حملہ کرنے کے لیے پلٹنے پر مجبور کردیا۔
چنانچہ وہ واپس پلٹے ابو سفیان نے چند لوگوں کے ذریعے سے اپنے متعلق رسول اللہ ﷺ کو یہ خبر بھیجی کہ وہ اپنے ساتھیوں کو لے کر حملے کے لیے بڑھتا چلا آرہا ہے یہ خبر سن کر آپ کی زبان پر یہ کلمات جاری ہو گئے۔
﴿حَسْبُنَا اللَّـهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾ اسی موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔
(فتح الباري: 289/8)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4563 سے ماخوذ ہے۔