شعب الایمان — حدیث نمبر 10383
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوہترویں شاخ: جود و سخا کا باب۔
الرابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الجود والسخاء
حدیث نمبر: 10383
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى السُّكَّرِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الصَّفَّارِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كُنَّا نُسَمِّي جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ أَبَا الْمَسَاكِينِ ، قَالَ : وَكَانَ يَذْهَبُ بِنَا إِلَى بَيْتِهِ ، فَإِذَا لَمْ يَجِدْ لَنَا شَيْئًا أَخْرَجَ إِلَيْنَا عُكَّةً أَثَرُهَا عَسَلٌ ، قَالَ : فَشَقَقْنَاهَا ، وَجَعَلْنَا نَلْعَقُهَا .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو ”مسکینوں کا باپ“ کہا کرتے تھے۔“ فرماتے ہیں: ”وہ ہمیں اپنے گھر لے جاتے، پھر جب ہمیں کھلانے کو کچھ نہ پاتے تو ہمارے سامنے گھی کا ایک مشکیزہ (کپی) نکال لاتے جس میں شہد کا کچھ اثر باقی ہوتا، ہم اسے پھاڑ لیتے اور اسے چاٹنے لگتے۔“