شعب الایمان — حدیث نمبر 10382
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوہترویں شاخ: جود و سخا کا باب۔
الرابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الجود والسخاء
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خِدَاشٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : ثَلَاثَةٌ لَا أُكَافِئُهُمْ رَجُلٌ وَسَّعَ لِي فِي الْمَجْلِسِ لَا أَقْدِرُ أَنْ أُكَافِئَهُ وَلَوْ خَرَجْتُ لَهُ مِنْ جَمِيعِ مَا أَمْلِكُ ، وَالثَّانِي مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ بِالِاخْتِلَافِ إِلَيَّ ، فَإِنِّي لَا أَقْدِرُ أَنْ أُكَافِئَهُ وَلَوْ قَطَرْتُ لَهُ مِنْ دَمِي ، وَالثَّالِثُ لَا أَقْدِرُ أُكَافِئُهُ حَتَّى يُكَافِئَهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ عَنِّي مَنْ أَنْزَلَ بِي الْحَاجَةَ لَمْ يَجِدْ لَهَا مَوْضِعًا غَيْرِي .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کا بدلہ میں نہیں چکا سکتا: ایک وہ شخص جس نے مجلس میں میرے لیے جگہ کشادہ کی، میں اس کا بدلہ نہیں چکا سکتا اگرچہ اپنا سارا مال اس کے لیے خرچ کر دوں۔ دوسرا وہ شخص جس کے پاؤں میرے پاس بار بار آنے جانے سے غبار آلود ہو گئے، میں اس کا بدلہ نہیں دے سکتا اگرچہ اس کے لیے اپنا خون بہا دوں۔ اور تیسرا وہ شخص جس نے اپنی حاجت لے کر میرے پاس ڈیرہ ڈالا اور میرے سوا اس کے لیے کوئی اور ٹھکانا نہ پایا، میں اس کا بدلہ نہیں چکا سکتا یہاں تک کہ رب العالمین میری طرف سے اسے بدلہ دے۔“
• محمود بن خداش هو الطالقاني نزيل بغداد صدوق.
• أبو داود الحفري هو عمرو بن سعد. لم أقف على هذا الأثر.