شعب الایمان — حدیث نمبر 10338
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوہترویں شاخ: جود و سخا کا باب۔
الرابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الجود والسخاء
حدیث نمبر: 10338
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ قَالَا : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اتَّقُوا الظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَاتَّقُوا الشُّحَّ فَإِنَّ الشُّحَّ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، حَمَلَهُمْ عَلَى أَنْ يَسْفِكُوا دِمَاءَهُمْ ، وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمَهُمْ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن اندھیروں کا باعث ہوگا، اور بخل سے بچو، کیونکہ بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا؛ اس نے انہیں اس پر آمادہ کیا کہ انہوں نے آپس میں خونریزی کی اور حرام چیزوں کو حلال سمجھ لیا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے قعنبی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو المثنى هو معاذ بن المثنى العنبري.
• القعنبي هو عبد الله بن مسلمة بن قعنب.
• داود بن قيس هو الفراء الدباغ أبو سليمان القرشي.
• أبو المثنى هو معاذ بن المثنى العنبري.
• القعنبي هو عبد الله بن مسلمة بن قعنب.
• داود بن قيس هو الفراء الدباغ أبو سليمان القرشي.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2578 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ظلم سے بچو،کیونکہ ظلم قیامت کے روز تاریکیاں بنے گا اور حرص وآرزو سے بچو،کیونکہ حرص نے تم سے پہلے لوگوں کو تباہ کردیا،انہیں باہمی خون ریزی اور حرام کردہ اشیاء کے حلال سمجھنے پر آمادہ کیا۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6576]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
الظلم ظلمات: آخرت میں جب انسان نور اور روشنی کا محتاج ہو گا۔
ظلم اور حق تلفی تاریکیوں کا سبب بنے گا، یا شدائد و مشکلات کا باعث ہو گا، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ان سے پوچھو: من ينجيهم من ظلمات البروالبحر، تمہیں خشکی اور سمندر کے مصائب و شدائد سے کون نجات دیتا ہے، اس لیے سزا اور عقوبات بھی معنی ہو سکتا ہے۔
(2)
الشح: حرص و آرزو، جو چیز حاصل نہیں ہے اس کی خواہش اور لالچ کرنا۔
اور بخل، جو چیز حاصل ہے اس کو روکے رکھنا، موقع و محل پر خرچ نہ کرنا۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے مال و دولت کی حرص و لالچ اور مفادات کی اسیری، باہمی خون ریزی اور حرام اشیاء کی حلت پر آمادہ کرتی ہے، جس سے دنیا بھی تباہ ہوتی ہے اور آخرت میں بھی یہ چیز ہلاکت و تباہی کا باعث بنے گی۔

درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6576 سے ماخوذ ہے۔