شعب الایمان — حدیث نمبر 1028

باب: ایمان کی شاخوں میں سے بارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے امید کا باب۔

الثاني عشر من شعب الإيمان باب في الرجاء من الله تعالى

حدیث نمبر: 1028
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، بِالرَّقَّةِ ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ حَنْظَلَةَ التَّمِيمِيِّ الْأُسَيِّدِيِّ الْكَاتِبِ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَّرَنَا بِالْجَنَّةِ وَالنَّارِ كَأَنَّهُمَا رَأْيُ عَيْنٍ ، فَقُمْتُ وَأَتَيْتُ إِلَى أَهْلِي فَضَحِكْتُ وَلَهَوْتُ - وَفِي حَدِيثِ الْفِرْيَابِيِّ وَلَعِبْتُ - فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرٍ ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا بَكْرٍ ، نَافَقَ حَنْظَلَةُ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : وَمَا ذَاكَ ؟ فَأَخْبَرْتُهُ فَقُلْتُ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَّرَنَا بِالْجَنَّةِ وَالنَّارِ كَأَنَّا رَأْيُ عَيْنٍ ، فَقُمْتُ إِلَى أَهْلِي فَضَحِكِتُ وَلَعِبْتُ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّا لَنَفْعَلُ ذَلِكَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدِكَ تُذَكِّرُنَا بِالْجَنَّةِ وَالنَّارِ كَأَنَّا رَأْيُ عَيْنٍ ، فَقُمْتُ إِلَى أَهْلِي فَضَحِكْتُ وَلَعِبْتُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا حَنْظَلَةُ سَاعَةً وَسَاعَةً لَوْ كُنْتُمْ تَكُونُونَ كَمَا تَكُونُونَ عِنْدِي لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ فِي بُيُوتِكُمْ وَعَلَى فُرُشِكُمْ ، يَا حَنْظَلَةُ سَاعَةً وَسَاعَةً .
قَالَ : الْفِرْيَابِيُّ أَتَمُّ سِيَاقَةً لِلْحَدِيثِ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ دُكَيْنٍ .
ترجمہ

سیدنا حنظلہ تمیمی اسیدی کاتب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے، آپ ﷺ نے ہمیں جنت اور جہنم کی ایسی یاد دہانی کرائی کہ گویا ہم انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ پھر میں اٹھ کر اپنے گھر والوں کے پاس آیا تو ہنسا اور دل لگی کی (فریابی کی روایت میں ہے: اور کھیلا)۔ پھر میری ملاقات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے ان سے یہ بات ذکر کی اور کہا: ”اے ابوبکر! حنظلہ تو منافق ہو گیا۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ کیا بات ہے؟“ تو میں نے انہیں بتایا اور کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے، آپ ﷺ نے ہمیں جنت اور جہنم کی ایسی یاد دہانی کرائی کہ گویا ہم انہیں آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، پھر میں اپنے گھر والوں کے پاس گیا تو ہنسا اور کھیلا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم بھی تو ایسا ہی کرتے ہیں۔“ پھر میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں اور آپ ہمیں جنت اور جہنم کی یاد دلاتے ہیں تو گویا ہم انہیں آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں، پھر میں اپنے گھر والوں کے پاس گیا تو ہنسا اور کھیلا۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے حنظلہ! کبھی ایک کیفیت ہوتی ہے اور کبھی دوسری۔ اگر تم ہمیشہ اسی حال میں رہو جس حال میں میرے پاس ہوتے ہو تو فرشتے تمہارے گھروں میں اور تمہارے بستروں پر تم سے مصافحہ کریں۔ اے حنظلہ! کبھی ایک کیفیت اور کبھی دوسری۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”فریابی کی روایت حدیث کے بیان میں زیادہ مکمل ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں زہیر بن حرب رحمہ اللہ کے واسطے سے فضل بن دکین رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني عشر من شعب الايمان باب في الرجاء من الله تعالى / حدیث: 1028
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1059
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 4239) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 344) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2750، 4938، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2452، 2514، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4239، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18566، والطبراني فى (الكبير) برقم: 3490، 3491، 3493»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2750 | سنن ترمذي: 2452 | سنن ترمذي: 2514 | سنن ابن ماجه: 4239 | رياض الصالحين: 151
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن علي بن ميمون الرقي، أبو العباس العطار (م ٢٦٨ هـ). ثقة. من الحادية عشرة (س). الفريابي هو محمد بن يوسف.
• سفيان هو الثوري.
• حنظلة التميمي الأسيدي هو حنظلة بن الربيع بن صيفي بن رباح. ويقال له حنظلة الكاتب. من الصحابة كتب للنبي صلى الله عليه وسلم وشهد القادسية ومات في خلافة معاوية. راجع "طبقات ابن سعد" (٦/ ٥٥)، و"الإصابة" (١/ ٣٥٩).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2750 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت حنظلہ اسیدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبوں میں سے تھے، بیان کرتے ہیں۔مجھے ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملے اور پوچھا اے حنظلہ! کیسے ہو؟ میں نے کہا حنظلہ منافق بن گیا انھوں نے کہا سبحان اللہ!کیا کہہ رہے ہو؟ میں نے کہا،ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں موجود ہوتے ہیں آپ دوزخ اور جنت یاد دلاتے ہیں حتی کہ وہ گویا ہمیں نظر آنے لگتے ہیں اور جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے چلے جاتے ہیں اور اپنی... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:6966]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
عافسنا: ہم گھل مل جاتے ہیں، مشغول ہوجاتے ہیں، الضيعات، ضيعة کی جمع ہے، جاگیر، زمین یا کاروبار۔
فوائد ومسائل: فرشتوں کا وظیفہ اور کام ہر وقت بغیر کسی سستی اور کمزوری کے ذکروفکر میں مشغول رہنا ہے اور شیطان کا وظیفہ اور کام ہر وقت شرو فساد میں لگے رہنا ہےاور انسان بسا اوقات ذکر و فکر میں مشغول رہتا ہے اور بعض اوقات ضروریات زندگی کے حصول میں وقت گزارتا ہے، ہر وقت ذکرو فکر میں مشغول رہنا اس کے لیے ممکن نہیں ہے، اس لیے ہر وقت ایک کیفیت اور حالت کا نہ رہنا، نفاق نہیں ہے، کاروبار حیات میں مشغول ہونا بھی اس کا فطرتی اور طبعی تقاضا ہے، بلکہ امور زندگی میں ہدایات الہٰی کو ملحوظ رکھنا بھی ذکر ہے، ہاں اسباب زندگی کے حصول کے وقت اللہ کی نافرمانی سے بچنا ضروری ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6966 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2452 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
حنظلہ اسیدی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اگر تمہاری وہی کیفیت رہے، جیسی میرے سامنے ہوتی ہے تو فرشتے اپنے پروں سے تم پر سایہ کریں " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2452]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہواکہ نیک لوگوں کی مجلس میں رہنے سے دلوں میں اللہ کا خوف پیدا ہوتاہے، آخرت یاد آتی ہے، اور دنیا کی چاہت کم ہوجاتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2452 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2514 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
حنظلہ اسیدی رضی الله عنہ سے روایت ہے (یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبوں میں سے ایک کاتب تھے)، وہ کہتے ہیں کہ میں ابوبکر رضی الله عنہ کے پاس سے روتے ہوئے گزرا تو انہوں نے کہا: حنظلہ! تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ میں نے کہا: ابوبکر! حنظلہ تو منافق ہو گیا ہے (بات یہ ہے) کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے ہیں، اور آپ ہمیں جہنم اور جنت کی یاد اس طرح دلاتے ہیں گویا ہم اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، لیکن جب ہم دنیاوی کاروبار اور اپنے بچوں میں واپس چلے آتے ہیں تو اس نصیحت میں سے بہت کچھ بھول جاتے ہیں، ابوبکر رضی الله عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! ہمارا بھی یہی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2514]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں صحابہ کرام کے زہد و ورع اور تقوی کا ذکر ہے، معلوم ہواکہ انسان کی حالت و کیفیت ہمیشہ یکساں نہیں رہتی، بلکہ اس میں تغیر ہوتا رہتا ہے، اس لیے انسان جب بھی غفلت کا شکار ہو تو اسے بکثرت ذکر الٰہی کرنا چاہیے، اور اس حالت کو جس میں غفلت طاری ہو نفاق پرنہیں محمول کرنا چاہیے، کیوں کہ انسان ہمیشہ ایک ہی حالت و کیفیت کا اپنے آپ کو مکلف بنا کر رکھے یہ ممکن نہیں ہے، نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خود ایک ہی آدمی کی ایمانی کیفیت وقتا فوقتا گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔

نوٹ:
(اس حدیث کے شاہد کے لیے ملاحظہ ہو: 2526)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2514 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4239 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نیک کام کو ہمیشہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔`
حنظلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے اور ہم نے جنت اور جہنم کا ذکر اس طرح کیا گویا ہم اپنی آنکھوں سے اس کو دیکھ رہے ہیں، پھر میں اپنے اہل و عیال کے پاس چلا گیا، اور ان کے ساتھ ہنسا کھیلا، پھر مجھے وہ کیفیت یاد آئی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھی، میں گھر سے نکلا، راستے میں مجھے ابوبکر رضی اللہ عنہ مل گئے، میں نے کہا: میں منافق ہو گیا، میں منافق ہو گیا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہی ہمارا بھی حال ہے، حنظلہ رضی اللہ عنہ گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کیفیت کا ذکر کیا، تو آ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4239]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اپنے ایمان اور قلبی کیفیات کے بارے میں بہت محتاط رہتے تھے اور ڈرتے تھے کہ کسی نادانستہ غلطی کی وجہ سے ان کے درجات میں کمی نہ آجائے۔

(2)
دل کی کیفیات تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

(3)
بیوی بچوں کے حقوق ادا کرنا اور شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے دنیا کے معاملات میں مثغول ہونا شرعا مطلوب ہے۔

(4)
انسان کو فرشتوں سے (بعض لحاظ سے)
افضل قراردیا گیا ہے۔
تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان ایسے حالات میں گھرا ہوا ہے۔
جو اسے اللہ سے غافل کرتے ہیں۔
پھر بھی وہ اللہ کو یاد کرتا اور اس کی عبادت کرتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4239 سے ماخوذ ہے۔