شعب الایمان — حدیث نمبر 10255
باب: فصل: غیر ضروری محلات اور گھر بنانے کی مذمت۔
فصل في ذم بناء ما لا يحتاج إليه من القصور والدور
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ يَزِيدَ اللَّخْمِيُّ : أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ خَرَجَ مِنْ دِمَشْقَ فَنَظَرَ إِلَى الْغُوطَةِ قَدْ شَقَتْ أَنْهَارُهَا ، وَغُرِسَتْ شَجَرًا ، وَبُنِيَتْ قُصُورًا فَرَجَعَ إِلَيْهِمْ ، فَقَالَ : يَا أَهْلَ دِمَشْقَ فَلَمَّا أَقْبَلُوا عَلَيْهِ ، قَالَ : أَلَا تَسْتَحْيُونَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، تَجْمَعُونَ مَا لَا تَأْكُلُونَ ، وَتُأَمِّلُونَ مَا لَا تُدْرِكُونَ ، وَتَبْنُونَ مَا لَا تَسْكُنُونَ ، أَلَا إِنَّهُ قَدْ كَانَ قَبْلَكُمْ قُرُونٌ يَجْمَعُونَ فَيُوعُونَ ، وَيُأَمِّلُونَ فَيُطِيلُونِ وَيَبْنُونَ فَيُوثِقُونَ ، فَأَصْبَحَ جَمْعُهُمْ بُورًا وَأَصْبَحَ أَمَلُهُمْ غُرُورًا ، وَأَصْبَحَتْ مَنَازِلُهُمْ قُبُورًا ، أَلَا إِنَّ عَادًا مَلَأَتْ مَا بَيْنَ عَدَنَ وَعَمَّانَ نَعْمَاءَ وَأَمْوَالًا ، فَمَنْ يَشْتَرِي مِنِّي مَالَ عَادٍ بِدِرْهَمَيْنِ .اوس بن یزید لخمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ دمشق سے نکلے تو دیکھا کہ غوطہ (کے علاقے) میں نہریں کھودی جا چکی ہیں، درخت لگائے جا چکے ہیں اور محل تعمیر کیے جا چکے ہیں، چنانچہ وہ لوگوں کی طرف لوٹے اور کہا: ”اے اہلِ دمشق!“ جب لوگ ان کی طرف متوجہ ہوئے تو فرمایا: ”کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟ (تین بار فرمایا) تم وہ کچھ جمع کرتے ہو جو کھاتے نہیں، ان چیزوں کی امیدیں باندھتے ہو جنہیں پا نہیں سکتے اور وہ کچھ تعمیر کرتے ہو جس میں رہتے نہیں۔ خبردار! تم سے پہلے کئی قومیں گزری ہیں جو مال جمع کرتیں اور اسے سمیٹ کر ذخیرہ کر لیتیں، لمبی امیدیں باندھتیں اور انہیں دراز کرتیں اور مضبوط عمارتیں بناتیں، پھر ان کا جمع کیا ہوا مال ہلاکت بن گیا، ان کی امید فریب ثابت ہوئی اور ان کے گھر قبریں بن گئے۔ خبردار! قومِ عاد نے عدن اور عمان کے درمیان کا سارا علاقہ نعمتوں اور مال و دولت سے بھر دیا تھا، تو کون ہے جو مجھ سے عاد کا مال دو درہم میں خرید لے؟“
• عبد الرحمن بن يونس هو ابن هاشم أبو مسلم المستملي البغدادي مولى المنصور (م ٢٢٤ هـ). صدوق، طعنوا فيه للرأي، من العاشرة (خ).
• أوس بن يزيد اللخمي لم أظفر له بترجمة.