شعب الایمان — حدیث نمبر 10254

باب: فصل: غیر ضروری محلات اور گھر بنانے کی مذمت۔

فصل في ذم بناء ما لا يحتاج إليه من القصور والدور

حدیث نمبر: 10254
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِيفٍ الْمِصْرِيُّ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ الرَّافِعِيُّ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : إِنَّمَا الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ ، وَالْحِلْمُ بِالتَّحَلُّمِ ، وَمَنْ يَتَحَرَّى الْخَيْرَ يُعْطَهُ ، وَمَنْ يَتَوَقَّى الشَّرَّ يُوقِهِ وَثَلَاثَةٌ لَا يَنَالُونَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَا مَنْ تَكَهَّنَ أَوِ اسْتَقْسَمَ أَوْ رَجَعَ مِنْ سَفَرِهِ طِيَرَةَ ، وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : يَا أَهْلَ دِمَشْقَ اسْمَعُوا قَوْلَ أَخٍ لَكُمْ نَاصِحٍ مَالِي أَرَاكُمْ تَجْمَعُونَ مَا لَا تَأْكُلُونَ وَتَبْنُونَ مَا لَا تَسْكُنُونَ وَتُأَمِّلُونَ مَا لَا تُدْرِكُونَ وَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ جَمَعُوا كَثِيرًا وَبَنَوْا شَدِيدًا وَأَمَّلُوا طَوِيلًا فَأَصْبَحَ جَمْعُهُمْ بُورًا وَمَسَاكِنُهُمْ قُبُورًا وَآمَالُهُمْ غُرُورًا .
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”علم تو سیکھنے ہی سے حاصل ہوتا ہے اور بردباری بردبار بننے کی کوشش ہی سے آتی ہے۔ جو شخص بھلائی کی جستجو کرتا ہے اسے وہ عطا کر دی جاتی ہے اور جو برائی سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اسے بچا لیا جاتا ہے۔ اور تین قسم کے لوگ بلند درجات کو نہیں پہنچ سکتے: جو کہانت کرے، یا (فال کے تیروں سے) قسمت کا حال معلوم کرے، یا بدشگونی کی وجہ سے اپنے سفر سے لوٹ آئے۔“ اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے (یہ بھی) فرمایا: ”اے اہلِ دمشق! اپنے ایک خیر خواہ بھائی کی بات سنو! کیا بات ہے کہ میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم وہ کچھ جمع کرتے ہو جو کھاتے نہیں، وہ کچھ تعمیر کرتے ہو جس میں رہتے نہیں، اور ان چیزوں کی امیدیں باندھتے ہو جنہیں پا نہیں سکتے؟ تم سے پہلے لوگوں نے بھی بہت کچھ جمع کیا، بڑی مضبوط عمارتیں بنائیں اور لمبی لمبی امیدیں باندھیں، پھر ان کا جمع کیا ہوا سب کچھ ہلاکت و بربادی بن گیا، ان کے مکانات قبریں بن گئے اور ان کی امیدیں محض فریب نکلیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 10254
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10739
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 236) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) ص 146، وأبو نعيم فى (الحلية) 1/ 163، وأبو داود فى (الزهد) رقم 251»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبيد الله بن عمرو هو ابن أبي الوليد الرقي أبو وهب الأسدي. ثقة فقيه، ربما وهم، من الثامنة (ع).