شعب الایمان — حدیث نمبر 10245
باب: فصل: غیر ضروری محلات اور گھر بنانے کی مذمت۔
فصل في ذم بناء ما لا يحتاج إليه من القصور والدور
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَيَّاشٍ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ أَوِ ابْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَلَكٌ بِبَابٍ مِنْ أَبْوَابِ السَّمَاءِ يَقُولُ : مَنْ يُقْرِضِ الْيَوْمَ يَجِدْ غَدًا ، وَمَلَكٌ بِبَابٍ آخَرَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا ، وَمَلَكٌ بِبَابٍ آخَرَ يَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ فَإِنَّ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى ، وَمَلَكٌ بِبَابٍ آخَرَ يَقُولُ : يَا بَنِي آدَمَ لِدُوا لِلتُّرَابِ ، وَابْنُوا لِلْخَرَابِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ایک فرشتہ کہتا ہے: جو شخص آج (اللہ کو) قرض دے گا وہ کل (اس کا بدلہ) پائے گا۔ دوسرے دروازے پر ایک اور فرشتہ کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو (اس کا) بدلہ عطا فرما اور روک کر رکھنے والے کو تباہی دے۔ ایک اور دروازے پر ایک فرشتہ کہتا ہے: اے لوگو! اپنے رب کی طرف آؤ، کیونکہ جو تھوڑا ہو اور کافی ہو جائے وہ اس سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور (اللہ سے) غافل کر دے۔ اور ایک اور دروازے پر ایک فرشتہ کہتا ہے: اے آدم کی اولاد! مٹی کے لیے بچے جنو، اور ویرانی کے لیے عمارتیں بناؤ۔“
• مؤمل هو ابن إسماعيل البصري صدوق سيئ الحفظ، وقال البخاري: منكر الحديث.
• عبد الرحمن بن أبي رافع أو ابن رافع ويقال: ابن فلان بن أبي رافع شيخ حماد بن سلمة. مقبول، من الرابعة (٤).