شعب الایمان — حدیث نمبر 1024
باب: ایمان کی شاخوں میں سے بارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے امید کا باب۔
الثاني عشر من شعب الإيمان باب في الرجاء من الله تعالى
حدیث نمبر: 1024
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ ، قَالَ : وَجَدْتُ فِي بَعْضِ الْكُتُبِ : " إِنَّ أَحَبَّ عِبَادِي إِلَيَّ مَنْ حَبَّبَنِي إِلَى عِبَادِي ، وَأَخْبَرَهُمْ بِسِعَةِ رَحْمَتِي ، وَإِنَّ أَبْغَضَ عِبَادِي إِلَيَّ مَنْ قَنَّطَ عِبَادِي وَآيَسَهُمْ مِنْ رَحْمَتِي " .ترجمہ
اسی سند سے (جعفر بن سلیمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں) کہ ہمیں ابو سنان قسملی رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ”میں نے بعض (آسمانی) کتابوں میں یہ لکھا پایا: «میرے نزدیک میرے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو مجھے میرے بندوں کا محبوب بنائے اور انہیں میری رحمت کی وسعت کی خبر دے، اور میرے نزدیک میرے بندوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ ہے جو میرے بندوں کو مایوس کرے اور انہیں میری رحمت سے ناامید کر دے۔»“