شعب الایمان — حدیث نمبر 1021

باب: ایمان کی شاخوں میں سے بارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے امید کا باب۔

الثاني عشر من شعب الإيمان باب في الرجاء من الله تعالى

حدیث نمبر: 1021
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ : " أَنَّ رَجُلًا كَانَ فِي الْأُمَمِ يَجْتَهِدُ فِي الْعِبَادَةِ ، وَيُشَدِّدُ عَلَى نَفْسِهِ ، وَيُقَنِّطُ النَّاسَ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى ، ثُمَّ مَاتَ فَقَالَ : أَيْ رَبِّ مَالِي عِنْدَكَ ؟ قَالَ : النَّارُ ، قَالَ : أَيْ رَبِّ ، فَأَيْنَ عِبَادَتِي وَاجْتِهَادِي ؟ قَالَ : فَيَقُولُ : إِنَّكَ كُنْتَ تُقَنِّطُ النَّاسَ مِنْ رَحْمَتِي فِي الدُّنْيَا فَأَنَا أُقَنِّطُكَ الْيَوْمَ مِنْ رَحْمَتِي " .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَلَعَلَّ هَذَا الرَّجُلَ كَانَ يَرَى النَّجَاةَ فِي عِبَادِتِهِ ، وَيَعْتَمِدُ عَلَيْهَا ، وَلَا يَذْكُرُ مَغْفِرَةَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ الذُّنُوبَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ، بَلْ كَانَ يَسْتَبْعِدُهَا " .
ترجمہ

امام زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ پچھلی امتوں میں ایک آدمی تھا جو عبادت میں بڑی محنت کرتا، اپنے آپ پر سختی کرتا اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس کرتا تھا، پھر وہ مر گیا تو اس نے کہا: ”اے میرے رب! میرے لیے تیرے ہاں کیا ہے؟“ اللہ نے فرمایا: ”آگ۔“ اس نے کہا: ”اے میرے رب! پھر میری عبادت اور میری محنت کہاں گئی؟“ تو اللہ فرمائے گا: ”تو دنیا میں لوگوں کو میری رحمت سے مایوس کرتا تھا، لہٰذا آج میں تجھے اپنی رحمت سے مایوس کرتا ہوں۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شاید یہ شخص اپنی عبادت ہی میں نجات سمجھتا تھا اور اسی پر بھروسا کرتا تھا، اور اللہ عزوجل کے اس بات کو یاد نہیں رکھتا تھا کہ وہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے گناہ بخش دیتا ہے، بلکہ وہ اس (مغفرت) کو بعید سمجھتا تھا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني عشر من شعب الايمان باب في الرجاء من الله تعالى / حدیث: 1021
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1052
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى (مصنفه) 11/ 289»