شعب الایمان — حدیث نمبر 1020
باب: ایمان کی شاخوں میں سے بارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے امید کا باب۔
الثاني عشر من شعب الإيمان باب في الرجاء من الله تعالى
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ ، دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقَالَتْ : " مَنْ هَذَا ؟ " فَقَالُوا : عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ ، فَقَالَتْ : " عُمَيْرُ بْنُ قَتَادَةَ ؟ " قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَتْ : " أُحَدَّثُ أَنَّكَ تَجْلِسُ وَيُجْلَسُ إِلَيْكَ .
قَالَ : بَلَى ، يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، فَقَالَتْ : " فَإِيَّاكَ وَإِمْلَالَ النَّاسِ وَتَقْنِيطَهُمْ " .ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبید بن عمیر رحمہ اللہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے تو انہوں نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ لوگوں نے بتایا: ”عبید بن عمیر ہیں۔“ انہوں نے پوچھا: ”عمیر بن قتادہ کے بیٹے؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”مجھے بتایا گیا ہے کہ تم (وعظ و نصیحت کے لیے) بیٹھتے ہو اور لوگ تمہارے پاس بیٹھتے ہیں۔“
انہوں نے کہا: ”جی ہاں، اے ام المومنین!“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”تو پھر لوگوں کو اکتاہٹ میں مبتلا کرنے اور انہیں (اللہ کی رحمت سے) مایوس کرنے سے بچنا۔“