شعب الایمان — حدیث نمبر 1012
باب: ایمان کی شاخوں میں سے بارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے امید کا باب۔
الثاني عشر من شعب الإيمان باب في الرجاء من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَعْنِي يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : مَنْ عَمِلَ حَسَنَةً فَجَزَاؤُهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا أَوْ أَزِيدُ ، وَمَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَجَزَاؤُهُ مَثَلُهَا أَوْ أَغْفِرُ لَهُ ، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيَّ شِبْرًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا ، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيَّ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ بَاعًا ، وَمَنْ أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً ، وَمَنْ لَقِيَنِي بِقُرَابِ الْأَرْضِ خَطَايَا لَمْ يُشْرِكْ بِي شَيْئًا جَعَلْتُ لَهُ مِثْلَهَا مَغْفِرَةً "
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ وَكِيعٍ وَأَبِي مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ .
وَقَالَ : فِي رِوَايَةِ وَكِيعٍ : فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا وَأَزِيدُ " وَقَالَ : فِي رِوَايَةِ أَبِي مُعَاوِيَةَ : " أَوْ أَزِيدُ " .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یعنی اللہ عزوجل فرماتا ہے: جو شخص ایک نیکی کرے تو اس کا بدلہ اس جیسی دس نیکیاں ہیں یا میں اس سے بھی زیادہ دیتا ہوں، اور جو شخص ایک برائی کرے تو اس کا بدلہ اس جیسی ایک ہی برائی ہے یا میں اسے معاف کر دیتا ہوں۔ اور جو شخص ایک بالشت بھر میرے قریب آئے، میں ایک ہاتھ بھر اس کے قریب ہو جاتا ہوں، اور جو ایک ہاتھ بھر میرے قریب آئے، میں ایک باع (دونوں بازو پھیلانے کی مسافت) کے برابر اس کے قریب ہو جاتا ہوں، اور جو میرے پاس چلتا ہوا آئے، میں اس کے پاس دوڑتا ہوا آتا ہوں، اور جو شخص زمین بھر خطائیں لے کر مجھ سے ملے، جبکہ اس نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، تو میں اس کے لیے اتنی ہی مغفرت مقرر کر دیتا ہوں۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے وکیع اور ابو معاویہ کی حدیث سے، انہوں نے اعمش سے روایت کیا ہے۔
اور (امام مسلم رحمہ اللہ نے) وکیع کی روایت میں کہا: ”تو اس کے لیے اس جیسی دس نیکیاں ہیں اور میں مزید بھی دیتا ہوں“ اور ابو معاویہ کی روایت میں کہا: ”یا میں مزید دیتا ہوں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص ایک نیکی کرے گا اس کو اسی طرح دس نیکیوں کا ثواب ملے گا، اور میں اس پر زیادہ بھی کر سکتا ہوں، اور جو شخص ایک برائی کرے گا اس کو ایک ہی برائی کا بدلہ ملے گا، یا میں بخش دوں گا، اور جو شخص مجھ سے (عبادت و طاعت کے ذریعہ) ایک بالشت قریب ہو گا، تو میں اس سے ایک ہاتھ نزدیک ہوں گا، اور جو شخص مجھ سے ایک ہاتھ نزدیک ہو گا تو میں اس سے ایک «باع» یعنی دونوں ہاتھ قریب ہو گا، اور جو شخص میرے پاس (معمولی چال سے) چل کر آئے گا، تو میں اس کے پاس دوڑ کر آؤں گا، اور جو شخص مج۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3821]
فوائد و مسائل: (1)
اس حدیث میں اللہ کی عظیم رحمت کا بیان ہے، اس لیے بندے کو نیکیاں زیادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور گناہوں سے توبہ کرتے رہنا چاہیے۔
(2)
جو شخص اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے، اللہ تعالی اسے توفیق بخشتا ہے۔
(3)
شرک کی موجودگی میں گناہ معاف نہیں ہوتے۔