ریاض الصالحین — حدیث نمبر 413
باب: (اللہ تعالیٰ کی رحمت کی) امید کا بیان
باب الرجاء
وعن أَبي ذر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «يقول الله - عز وجل: مَنْ جَاء بالحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أمْثَالِهَا أَوْ أزْيَد، وَمَنْ جَاءَ بالسَيِّئَةِ فَجَزاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا أَوْ أغْفِرُ. وَمَنْ تَقَرَّبَ مِنِّي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ مِنِّي ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ بَاعًا، وَمَنْ أتَانِي يَمْشِي أتَيْتُهُ هَرْوَلَةً، وَمَنْ لَقِيني بِقُرَابِ الأرْض خَطِيئةً لا يُشْرِكُ بِي شَيئًا، لَقِيتُهُ بِمِثْلِهَا مَغفِرَةً». رواه مسلم. معنى الحديث: «مَنْ تَقَرَّبَ» إلَيَّ بطَاعَتِي «تَقَرَّبْتُ» إِلَيْهِ بِرَحْمَتِي وَإنْ زَادَ زِدْتُ «فَإنْ أتَاني يَمْشِي» وَأسرَعَ في طَاعَتي «أتَيْتُهُ هَرْوَلَةً» أيْ: صَبَبْتُ عَلَيهِ الرَّحْمَةَ وَسَبَقْتُهُ بِهَا وَلَمْ أحْوِجْهُ إِلَى المَشْيِ الكَثِيرِ في الوُصُولِ إِلَى المَقْصُودِ «وقُرَابُ الأَرضِ» بضم القافِ، ويقال: بكسرها والضم أصح وأشهر ومعناه: مَا يُقَارِبُ مِلأَهَا، والله أعلم.سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: جو ایک نیکی لے کر آئے گا اس کے لیے اس جیسی دس (نیکیاں) ہیں یا میں (اس سے بھی) زیادہ دوں گا، اور جو ایک برائی لے کر آئے گا تو ایک برائی کا بدلہ اسی جیسی ایک برائی ہے یا میں (اسے) معاف کر دوں گا۔ اور جو ایک بالشت میرے قریب ہوتا ہے میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں، اور جو ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے میں دونوں بازوؤں کے پھیلاؤ کے برابر اس کے قریب ہوتا ہوں، اور جو میرے پاس چل کر آتا ہے میں اس کے پاس دوڑ کر آتا ہوں، اور جو زمین بھر کے قریب گناہوں کے ساتھ مجھ سے ملے اس حال میں کہ وہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو میں اتنی ہی مغفرت کے ساتھ اس سے ملوں گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حدیث کا معنی: «مَنْ تَقَرَّبَ» یعنی جو میری اطاعت کے ذریعے میرے قریب ہوتا ہے «تَقَرَّبْتُ» میں اپنی رحمت کے ساتھ اس کے قریب ہوتا ہوں، اور اگر وہ (اطاعت میں) بڑھتا ہے تو میں (بھی رحمت میں) بڑھاتا ہوں۔ «فَإِنْ أَتَانِي يَمْشِي» (اگر وہ میرے پاس چل کر آئے) اور میری اطاعت میں جلدی کرے «أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً» (تو میں اس کے پاس دوڑ کر آتا ہوں) یعنی میں اس پر رحمت انڈیل دیتا ہوں اور رحمت کے ساتھ اس سے سبقت کرتا ہوں، اور مقصود تک پہنچنے میں اسے زیادہ چلنے کا محتاج نہیں کرتا۔
«قُرَابُ الأَرْضِ»: (قاف پر پیش کے ساتھ، اور زیر کے ساتھ بھی کہا جاتا ہے، لیکن پیش زیادہ صحیح اور زیادہ مشہور ہے) اس کا معنی ہے: جو زمین بھرنے کے قریب ہو۔ واللہ اعلم۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص ایک نیکی کرے گا اس کو اسی طرح دس نیکیوں کا ثواب ملے گا، اور میں اس پر زیادہ بھی کر سکتا ہوں، اور جو شخص ایک برائی کرے گا اس کو ایک ہی برائی کا بدلہ ملے گا، یا میں بخش دوں گا، اور جو شخص مجھ سے (عبادت و طاعت کے ذریعہ) ایک بالشت قریب ہو گا، تو میں اس سے ایک ہاتھ نزدیک ہوں گا، اور جو شخص مجھ سے ایک ہاتھ نزدیک ہو گا تو میں اس سے ایک «باع» یعنی دونوں ہاتھ قریب ہو گا، اور جو شخص میرے پاس (معمولی چال سے) چل کر آئے گا، تو میں اس کے پاس دوڑ کر آؤں گا، اور جو شخص مج۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3821]
فوائد و مسائل: (1)
اس حدیث میں اللہ کی عظیم رحمت کا بیان ہے، اس لیے بندے کو نیکیاں زیادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور گناہوں سے توبہ کرتے رہنا چاہیے۔
(2)
جو شخص اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے، اللہ تعالی اسے توفیق بخشتا ہے۔
(3)
شرک کی موجودگی میں گناہ معاف نہیں ہوتے۔