شعب الایمان — حدیث نمبر 1001
باب: ایمان کی شاخوں میں سے بارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے امید کا باب۔
الثاني عشر من شعب الإيمان باب في الرجاء من الله تعالى
حدیث نمبر: 1001
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : سَمِعْتُ فَارِسَ بْنَ عِيسَى ، يَقُولُ : سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ الْحُسَيْنِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ ذَا النُّونِ ، يَقُولُ : " وَجَدْتُ حَجَرًا فَإِذَا عَلَيْهِ مَكْتُوبٌ : كُلُّ مُطِيعٍ مَسْتَأَنِسٌ ، وَكُلُّ عَاصٍ مُسْتَوَحِشٌ ، وَكُلُّ رَاجٍ طَالِبٌ ، وَكُلُّ خَائِفٍ هَارِبٌ ، وَكُلُّ مُحِبٍّ ذَلِيلٌ " .ترجمہ
ذو النون رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھے ایک پتھر ملا، اس پر لکھا ہوا تھا: ہر فرمانبردار اُنس پانے والا ہے، اور ہر نافرمان وحشت زدہ ہے، اور ہر امید رکھنے والا طلب گار ہے، اور ہر خوف زدہ بھاگنے والا ہے، اور ہر محبت کرنے والا عاجز و پست ہے۔“