شعب الایمان — حدیث نمبر 10004
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو قُرَيْشٍ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَمْزَةَ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ مُلُوكَ أَهْلِ الْجَنَّةِ كُلُّ أَشْعَثَ أَغْبَرَ ذِي طِمْرَيْنِ ، إِذَا اسْتَأْذَنُوا عَلَى الْأُمَرَاءِ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُمْ ، وَإِذَا طَلَبُوا النِّسَاءَ لَمْ يُنْكَحُوا ، أَوْ إِذَا قَالُوا الْحَدِيثَ لَمْ يُنْصَتْ لِقَوْلِهِمْ ، حَاجَةُ أَحَدِهِمْ تَتَجَلْجَلُ فِي صَدْرِهِ ، لَوْ قُسِمَ نُورُهُ بَيْنَ أَهْلِ الْأَرْضِ لَوَسِعَهُمْ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ جنت کے بادشاہ ہر وہ شخص ہیں جو پراگندہ بال، غبار آلود اور دو پرانی چادروں والا ہو، جب وہ امراء سے اندر آنے کی اجازت طلب کریں تو انہیں اجازت نہیں دی جاتی، جب وہ عورتوں کا رشتہ طلب کریں تو ان سے نکاح نہیں کیا جاتا، (یا فرمایا:) جب وہ بات کریں تو ان کی بات خاموشی سے نہیں سنی جاتی، ان میں سے کسی کی حاجت اس کے سینے میں گھومتی رہتی ہے (اور پوری نہیں ہو پاتی)، اگر ان کا نور اہلِ زمین پر تقسیم کر دیا جائے تو سب کو کافی ہو جائے۔“
• محمد بن عبيد هو الفقيه لم أعرفه.
• أبو قريش الحافظ هو محمد بن جمعة بن خلف القهستاني.
• أيوب هو ابن أبي تميمة السختياني.
• الحسن هو ابن أبي الحسن البصري. ولم أجد هذا الحديث في المصادر المتوفرة لدينا.