شعب الایمان — حدیث نمبر 10003

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 10003
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَالِمٍ اللَّخْمِيِّ ، أَنَّ ابْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ بَعَثَ إِلَى أَبِي سَلَّامٍ الْحَبَشِيِّ وَحَمَلَ عَلَى الْبَرِيدِ حَتَّى قَدِمَ عَلَيْهِ ، قَالَ : إِنِّي بُعِثْتُ إِلَيْكَ أُشَافِهُكَ حَدِيثَ ثَوْبَانَ فِي الْحَوْضِ فَقَالَ أَبُو سَلَّامٍ : سَمِعْتُ ثَوْبَانَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " حَوْضِي مِنْ عَدْنِ أَبَيَنَ إِلَى عُمَانَ الْبَلْقَاءِ أَكْوَابُهُ مِثْلُ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ ، مَاؤُهُ أَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ ، أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا ، أَوَّلُ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ ، فُقَرَاءُ أُمَّتِي " فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُمْ ؟ قَالَ : " هُمُ الشُّعْثُ الرُّؤُوسِ الدُّنُسُ الثِّيَابِ الَّذِينَ لَا يَنْكِحُونَ الْمُتَنَعِّمَاتِ ، وَلَا تُفْتَحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السُّدَدِ " قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ : أَنَا وَاللَّهِ قَدْ نْكَحْتُ الْمُتَنَعِّمَاتِ فَاطِمَةَ بِنْتَ عَبْدِ الْمَلِكِ ، وَفُتِّحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السُّدَدِ ، إِلَّا أَنْ يَرْحَمَنِي اللَّهُ ، لَا جَرَمَ وَاللَّهِ لَا أَدْهُنُ رَأْسِي حَتَّى تَشَعَّثَ ، وَلَا أَغْسِلُ ثَوْبِي الَّذِي يَلِي جَسَدِي حَتَّى يَتَّسِخَ .
ترجمہ

عباس بن سالم لخمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ابو سلام حبشی رحمہ اللہ کی طرف (آدمی) بھیجا اور انہیں سرکاری ڈاک کی سواری پر سوار کر کے بلوایا یہاں تک کہ وہ ان کے پاس پہنچ گئے۔ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے آپ کی طرف اس لیے بھیجا گیا تھا کہ میں حوض سے متعلق سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کی حدیث آپ سے براہِ راست سنوں۔“ تو ابو سلام رحمہ اللہ نے کہا: ”میں نے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرا حوض عدن ابین سے لے کر عمان بلقاء تک (کی مسافت جتنا وسیع) ہے، اس کے پیالے آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اور دودھ سے زیادہ سفید ہے، جو اس سے ایک گھونٹ پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہ ہوگا، سب سے پہلے میرے پاس آنے والے میری امت کے فقراء ہوں گے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ پراگندہ سر، میلے کپڑوں والے لوگ ہیں، جو ناز و نعمت میں پلی عورتوں سے نکاح نہیں کر پاتے اور جن کے لیے (حکمرانوں کے) دروازے نہیں کھولے جاتے۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس پر عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں نے تو ناز و نعمت میں پلی ہوئی عورت فاطمہ بنت عبدالملک سے نکاح کیا اور میرے لیے (حکمرانوں کے) دروازے بھی کھول دیے گئے، الا یہ کہ اللہ مجھ پر رحم فرمائے۔ لازماً، اللہ کی قسم! اب میں اپنے سر میں تیل نہیں لگاؤں گا یہاں تک کہ وہ پراگندہ ہو جائے، اور اپنا وہ کپڑا نہیں دھوؤں گا جو میرے بدن سے لگتا ہے یہاں تک کہ وہ میلا ہو جائے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 10003
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10485
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح المرفوع منه، ابن ماجة (4303) // صحيح سنن ابن ماجة برقم (3472) ، ضعيف سنن ابن ماجة برقم (937) ، الصحيحة (1082) ، السنة لابن أبي عاصم (707 و 708) // (سنن الترمذي 2444) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, ابن ماجه (4303),سنده منقطع,العباس بن سالم لم يسمعه من أبي سلام (انظر سنن ابن ماجه: 4303),و أحاديث مسلم (2301) و ابن حبان (الموارد: 2601) وغيرهما تغني عنه,انوار الصحيفة ص 257 (سنن الترمذي 2444) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 91) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) 7/ 224، 6/ 72، 7/ 79، ومسلم فى (صحيحه) 3/ 2190، 3/ 2190 رقم 46، 3/ 2190 رقم 47، والطيالسي فى (مسنده) ص 174، والطبراني فى (الكبير) 3/ 266 رقم 3257، 3/ 265 رقم 3255، 3/ 266 رقم 3258، 2/ 99 رقم 1437، وأبو نعيم فى (صفة الجنة) رقم 75، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 10/ 194، والترمذي فى (جامعه) 4/ 717 رقم 2605، وابن ماجه فى (الزهد) 2/ 1378 رقم 4116، 2/ 1438 رقم 4303، وأحمد فى (مسنده) 4/ 306، والطحاوي فى (مشكل الآثار) 1/ 293، وعبد بن حميد فى (المنتخب) رقم 477، والبغوي فى (التفسير) 4/ 378، والبغوي فى (شرح السنة) 13/ 2166، والبيهقي فى (الآداب) رقم 259، والحاكم فى (المستدرك) 4/ 184»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2444 | سنن ابن ماجه: 4303
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو داود هو الطيالسي.
• أبو عتبة هو إسماعيل بن عياش بن سليم العنسي الحمصي، صدوق.
• عباس بن سالم هو اللخمي الدمشقي، ثقة، من السادسة (د ت ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2444 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´حوض کوثر کے برتنوں کے وصف کا بیان۔`
ابو سلام حبشی کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے میرے پاس بلاوے کا پیغام بھیجا، چنانچہ میں ڈاک سواری خچر پر سوار ہو کر آپ کے پاس پہنچا، میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! ڈاک سواری خچر کی سواری مجھ پر شاق گزری تو انہوں نے کہا: ابو سلام! میں تمہیں تکلیف دینا نہیں چاہتا تھا، لیکن میں نے تمہارے بارے میں یہ سنا ہے کہ تم ثوبان رضی الله عنہ کے واسطے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حوض کوثر کے بارے میں ایک حدیث روایت کرتے ہو، چنانچہ میری یہ خواہش ہوئی کہ وہ حدیث تم سے براہ راست سن لوں، ابو سلام نے کہا: ثوبان رضی الله عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2444]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں انقطاع ہے، لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر اس کا مرفوع حصہ صحیح ہے، تفصیل کے لیے دیکھیے: الصحیحة رقم: 1082)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2444 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4303 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´حوض کوثر کا بیان۔`
ابوسلام حبشی کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے مجھ کو بلا بھیجا، میں ان کے پاس ڈاک کے گھوڑے پر بیٹھ کر آیا، جب میں پہنچا تو انہوں نے کہا: اے ابو سلام! ہم نے آپ کو زحمت دی کہ آپ کو تیز سواری سے آنا پڑا، میں نے کہا: بیشک، اللہ کی قسم! اے امیر المؤمنین! (ہاں واقعی تکلیف ہوئی ہے)، انہوں نے کہا، اللہ کی قسم، میں آپ کو تکلیف نہیں دینا چاہتا تھا، لیکن مجھے پتا چلا کہ آپ ثوبان رضی اللہ عنہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام) سے حوض کوثر کے بارے میں ایک حدیث روایت کرتے ہیں تو میں نے چاہا کہ یہ حدیث براہ راست آپ سے سن لوں، تو میں نے کہا کہ مجھ سے ثوبان رضی الل۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4303]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
غریب و گم نام مسلمان اگر نیک ہے تو اللہ کے ہاں ان کا بڑا مقام ہے۔

(2)
اگر اللہ تعالی دولت دے تو زیب و زینت فخر و مباہات کے بجائے سادگی اختیار کرنا درجا ت کی بلندی کا باعث ہے۔

(3)
دروازے کھولے جانے کا مطلب یہ ھے کہ دنیا میں بلند مقام کی وجہ سے سب لوگ ان کا احترام کرتے ہیں اور جس کے پاس جائیں وہ دروازہ کھول کر ان کا استقبال کرتا ہے۔
۔
جبکہ غریب آدمی سے اس کے بر عکس سلوک ہوتا ہے۔

(4)
میلے پراگندہ با ل رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ مناسب صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھا جائے۔
بلکہ یہ مطلب ھے کہ زیب و زینت میں حد سے زیادہ انہماک نہ ہو۔

(5)
حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ خلیفہ ہونے کے باوجود علم حدیث کا اتنا شوق رکھتے تھے کہ جس عالم کے بارے میں انہیں معلوم ہوا کہ اسے کوئی حدیث یاد ہے تو اس سے استفادہ کرنے میں کوئی عار نہیں سمجھا۔
مسلمان حکمرانوں کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔

(6)
علمائے کرام کا فرض ہے کہ دین سے محبت کرنے والے حکام کا احترام کریں۔
اور ان کے احکام کی تعمیل کی پوری کوشش کریں
(7)
عمر بن عبدالعزیز ؒ نے یہ حکم نہیں بھیجا تھا کہ فورا پہنچیں لیکن ابو سلام ؒ نے اطاعت امیر میں مشقت اٹھا کر جلد از جلد پہنچنے کی کوشش کی۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4303 سے ماخوذ ہے۔