شمائل ترمذي
باب ما جاء فى صفة أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا کھانے کا بیان
باب: کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا
حدیث نمبر: 136
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ ابْنٍ لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ ثَلَاثًا» قَالَ أَبُو عِيسَى: " وَرَوَى غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ: يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ "ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کھانا تناول فرمانے کے بعد) اپنی انگلیوں کو تین مرتبہ چاٹ لیا کرتے تھے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محمد بن بشار کے علاوہ جس نے بھی یہ روایت بیان کی اس نے یوں کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تینوں انگلیوں کو چاٹ لیا کرتے۔