شمائل ترمذی — حدیث نمبر 135
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کا سہارا لیا
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَفَّافُ الْحَلَبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ وَعَلَى رَأْسِهِ عِصَابَةٌ صَفْرَاءُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: «يَا فَضْلُ» قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «اشْدُدْ بِهَذِهِ الْعِصَابَةِ رَأْسِي» قَالَ: فَفَعَلْتُ، ثُمَّ قَعَدَ فَوَضَعَ كَفَّهُ عَلَى مَنْكِبِي، ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ فِي الْمَسْجِدِ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌسیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس مرض میں گیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر زرد رنگ کی پگڑی تھی۔ میں نے سلام عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے فضل!“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس پگڑی کو میرے سر پر اچھی طرح باندھ دو۔“ میں نے ایسا ہی کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے اور اپنی ہتھیلی میرے کندھے پر رکھ کر کھڑے ہو گئے اور مسجد میں تشریف لے گئے۔ اور حدیث میں مفصل قصہ ہے۔