کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کا آدمی جب اولاد کی خواہش کرے گا تو اسے ملے گی کیونکہ جنت میں وہ ہے جو نفوس کی خواہش اور آنکھوں کی لذت ہے
حدیث نمبر: 7404
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا اشْتَهَى الْوَلَدَ فِي الْجَنَّةِ ، كَانَ حَمْلُهُ ، وَوَضْعُهُ ، وَشَبَابُهُ ، كَمَا يَشْتَهِي فِي سَاعَةٍ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب مومن شخص جنت میں اولاد کی خواہش کرے گا تو اولاد کا حمل، اس کی پیدائش اور اس کا جوان ہونا اس کی خواہش کے مطابق ایک گھڑی میں ہو جائے گا۔ “