کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کا آدمی جب اپنی جاریہ سے ہمبستری کرے گا تو وہ دوبارہ کنواری ہو جائے گی جیسے پہلے تھی
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ دَرَّاجٍ ، عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قِيلَ لَهُ : أَنَطَأُ فِي الْجَنَّةِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ دَحْمًا دَحْمًا ، فَإِذَا قَامَ عَنْهَا ، رَجَعَتْ مُطَهَّرَةً بِكْرًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی کیا ہم جنت میں صحبت کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے۔ اچھی طرح سے صحبت کریں گے اور جب مرد عورت کے پاس سے اٹھ کر جائے گا تو وہ دوبارہ پاکیزہ اور کنواری ہو جائے گی۔
حَدَّثَنَاهُ ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ سَوَاءً .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔