حدیث نمبر: 5933
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَزِيدَ ، مَوْلَى سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، أَنَّ امْرَأَتَهُ أُمَّ سُلَيْمٍ ، سَأَلَتْ عَائِشَةَ عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ فَقَالَتْ : قَدِمَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ غَزْوَةٍ ، فَدَخَلَ عَلَى أَهْلِهِ ، فَقَرَّبْتُ لَهُ لَحْمًا مِنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ حَتَّى سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلْهُ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ ، إِلَى ذِي الْحِجَّةِ " .
یزید جو سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ان کی بیوی اُم سلیم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے قربانی کے گوشت کے بارے میں دریافت کیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ایک جنگ سے واپس تشریف لائے وہ اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لے گئے، تو انہوں نے ان کے سامنے قربانی کا گوشت پیش کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے اس وقت تک کھانے سے انکار کر دیا جب تک وہ اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت نہیں کر لیتے (جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے ایک ذوالحجہ سے لے کر اگلے ذوالحجہ تک بھی کھا سکتے ہو۔