کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - ذکر اجازت کہ قربان کرنے والا اپنی قربانی سے کھانے اور کھلانے کے بعد اسے ذخیرہ کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 5929
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الأَضْحَى : " مَنْ ضَحَّى مِنْكُمْ فَلا يُصْبِحْ بَعْدَ ثَالِثَةٍ فِي بَيْتِهِ شَيْءٌ مِنْ أُضْحِيَتِهِ " ، فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ يَوْمَ الأَضْحَى قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نَفْعَلُ فِي هَذَا كَمَا فَعَلْنَا فِي الْعَامِ الْمَاضِي ؟ قَالَ : " لا ، كَانَ النَّاسُ بِجَهْدٍ ، فَأَرَدْتُ أَنْ تُعِينُوا فِيهَا ، كُلُوا وَأَطْعِمُوا ، وَادَّخِرُوا " .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن ارشاد فرمایا تم میں سے جس شخص نے قربانی کر لی ہے وہ تین دن کے بعد اپنی قربانی کا گوشت اپنے گھر میں نہ رکھے جب اگلا سال آیا تو عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! ہم اس مرتبہ بھی ایسا ہی کریں، جس طرح ہم نے گزشتہ سال کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں پہلے لوگوں کو فاقہ لاحق تھا اس لیے میں نے چاہا کہ تم لوگ اس بارے میں ان کی مدد کرو اب تم اسے کھاؤ بھی اور دوسروں کو بھی کھلاؤ اور ذخیرہ بھی کرو۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الأضحية / حدیث: 5929
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (4/ 370): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5899»