کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر چوتھی خبر جو تین دن کے بعد قربانی کے گوشت سے نفع اٹھانے کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 5928
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ ، لا تَأْكُلُوا لُحُومَ الأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ " ، قَالَ : فَشَكَوْا إِلَيْهِ أَنَّ لَهُمُ عِيَالا وَخَدَمًا ، فَقَالَ : " كُلُوا وَأَطْعِمُوا ، وَاحْبِسُوا " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اہل مدینہ تم تین دن سے زیادہ اپنے قربانی کا گوشت نہ کھاؤ۔ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ شکایت کی کہ ان کے بال بچے اور خدمت گزار ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے کھاؤ بھی دوسروں کو بھی کھلاؤ اور سنبھال کر بھی رکھو۔