کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - ذکر دوسری خبر جو تین دن کے بعد قربانی کے گوشت سے نفع اٹھانے کی اجازت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 5926
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ زَيْنَبَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَهَى عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلاثِ أَيَّامٍ ، ثُمَّ رَخَّصَ أَنْ نَأْكُلَ وَنَدَّخِرَ " ، فَقَدِمَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ أَخُو أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، فَقَدَّمُوا إِلَيْهِ مِنْ قَدِيدِ الأَضْحَى ، فَقَالَ : أَلَيْسَ قَدْ نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : إِنَّهُ قَدْ حَدَثَ فِيهِ بَعْدَكَ أَمْرٌ ، كَانَ نَهَانَا عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَحْبِسَهُ فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ ، ثُمَّ رَخَّصَ أَنْ نَأْكُلَ وَنَدَّخِرَ . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : زَيْنَبُ هِيَ بِنْتُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رخصت دی کہ ہم اسے کھا بھی سکتے ہیں اور ذخیرہ بھی کر سکتے ہیں۔ اسی دوران سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے بھائی سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے لوگوں نے ان کے سامنے قربانی کا گوشت پیش کیا تو انہوں نے فرمایا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں کیا تھا تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے بعد اس بارے میں نیا حکم جاری کر دیا ہے۔ پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا تھا کہ ہم تین دن سے زیادہ اسے رکھیں پھر آپ نے رخصت دی کہ ہم اسے کھا بھی سکتے ہیں اور ذخیرہ بھی کر سکتے ہیں۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) زینب نامی راوی خاتون سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الأضحية / حدیث: 5926
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (6/ 81). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5896»