کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر وہ خصائل جو اگر قربانی میں ہوں تو اس سے قربانی کرنا جائز نہیں
حدیث نمبر: 5921
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ ، عَنِ الْبَرَاءِ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لا يَجُوزُ مِنَ الضَّحَايَا أَرْبَعٌ : الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا ، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ عَرَجُهَا ، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا ، وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لا تُنْقِي " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : يُرْوَى هَذَا الْخَبَرُ عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، وَأَخْطَأَ فِيهِ ، لأَنَّهُ أَسْقَطَ سُلَيْمَانَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مِنَ الإِسْنَادِ .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ” چار طرح کے جانوروں کی قربانی جائز نہیں ہے ایسا کانا جس کا کانا پن واضح ہو، ایسا لنگڑا جس کا لنگڑا پن واضح ہو، ایسا بیمار جس کی بیماری واضح ہو اور ایسا کمزور جانور جس کے جسم میں گودا ہی نہ ہو۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت امام مالک کے حوالے سے عمرو بن حارث سے نقل کی گئی ہے اور اس میں انہوں نے غلطی کی ہے کیونکہ انہوں نے اس کی سند میں سلیمان بن عبدالرحمنٰ کا ذکر نہیں کیا۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت امام مالک کے حوالے سے عمرو بن حارث سے نقل کی گئی ہے اور اس میں انہوں نے غلطی کی ہے کیونکہ انہوں نے اس کی سند میں سلیمان بن عبدالرحمنٰ کا ذکر نہیں کیا۔