کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر خبر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ قربانی کا استعمال فرض نہیں ہے
حدیث نمبر: 5916
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ بْنِ إِسْحَاقَ الأَرْغِيَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ هِلالَ ذِي الْحِجَّةِ وَأَرَادَ أَنْ يُضَحِّيَ ، فَلْيُمْسِكْ عَنْ شَعْرِهِ وَأَظْفَارِهِ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : وَهِمَ فِيهِ مَالِكٌ ، حَيْثُ قَالَ : عَمْرُو بْنُ مُسْلِمٍ ، وَإِنَّمَا هُوَ عُمَرُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ أُكَيْمَةَ ، وَأَخُوهُ عَمْرُو بْنُ مُسْلِمٍ لَمْ يُدْرِكْهُ مَالِكٌ ، وَهُوَ تَابِعِيٌّ ، رَوَى عَنْهُ الزُّهْرِيُّ .
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ” جب کوئی شخص ذوالج کا چاند دیکھ لے اور اس کا قربانی کرنے کا ارادہ ہو تو اسے اپنے بال اور ناخن نہیں کاٹنے چاہئیں۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں امام مالک کو وہم ہوا انہوں نے یہ کہا: کہ یہ روایت عمرو بن مسلم سے منقول ہے حالانکہ راوی کا نام عمر بن مسلم بن عمار بن اکیمہ ہے اس کے بھائی کا نام عمرو بن مسلم ہے لیکن امام مالک نے اس کا زمانہ نہیں پایا عمرو بن مسلم تابعی ہیں جن کے حوالے سے زہری نے روایات نقل کی ہیں۔