کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر بیان کہ اونٹنی کو کھڑے ہوئے اور بندھے ہوئے نحر کرنا واجب ہے
حدیث نمبر: 5903
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ أَتَى عَلَى رَجُلٍ قَدْ أَنَاخَ بَدَنَتَهُ يَنْحَرُهَا ، قَالَ : " ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً ، سُنَّةُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
زیاد بن جبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا وہ ایک شخص کے پاس آئے جس نے اپنے قربانی کے اونٹ کو قربان کرنے کے لیے بٹھا دیا تھا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم اسے کھڑا کر کے اور باندھ کے ذبح کرو، جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔